• صارفین کی تعداد :
  • 532
  • 12/19/2011
  • تاريخ :

جلوس جنازہ پر بحريني سيکورٹي فورس کا حملہ

بحرین
بحرين ميں سعودي اور بحريني فوجيوں نے ہزاروں سوگواروں پر اس وقت حملہ کر ديا جب وہ سيکورٹي فورس کے حملے ميں شہيد ہو جانے والے ايک شہري کي آخري رسومات کے لئے جمع ہوئے تھےـ

ابنا: دارالحکومت منامہ کے نزديک واقع ايک علاقے ميں لوگ ايک سن رسيدہ شہيد کي تشييع جنازہ کے لئے اکٹھا ہوئے تھے جسے آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے شہيد کر ديا تھاـ

تشييع جنازہ کے لئے جمع ہونے والے افراد نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ال خليفہ کي شاہي حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کياـ

اتوار کي صبح بحريني اور سعودي فوجيوں نے تہتر سالہ علي علي احمد کو منامہ کے نزديک ايک علاقے ميں مظاہروں کے دوران گولي مارکر شہيد کر ديا تھاـ

بحريني سيکورٹي فورس سعودي افواج کي مدد سے عوام کے مظاہروں کو بے رحمي سے کچل رہي ہے ـ گزشتہ جمعرات کو بھي بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے شہر ابو صبيع ميں علي القصاب نامي نوجوان کو گاڑي سے کچل کر شہيد کر ديا تھاـ

فروري سے بحرين ميں عوامي تحريک شروع ہوئي ہے جس ميں اب تک درجنوں افراد شہيد اور ہزاروں زخمي اور گرفتار ہوئے ہيں ـ

بحرين کے تحقيقاتي کميشن نے تيئيس نومبر کو اپني رپورٹ ميں کہا کہ حکومت منامہ مظاہرين کي سرکوبي کے لئے تشدد آميز طريقے اختيار کر رہي ہےـ