• صارفین کی تعداد :
  • 534
  • 12/19/2011
  • تاريخ :

برطانيہ ميں جنگ مخالفين کے مظاہرے

لندن
لندن ميں امن کے حامي اور سرمايہ دارانہ نظام کے مخالف افراد کے ايک گروہ نے مظاہرے کرکے مغربي ممالک کي توسيع پسندانہ پاليسيوں کي مذمت کي ـ

ابنا: مظاہرين نے پرامن ريلي کے نام سے مارچ کيا اور اتوار کو دوپہر کے بعد ہزاروں کي تعداد ميں مظاہرين لندن ميں سينٹ پال چرچ کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے وہاں سے ويسٹ منسٹر ميں واقع پارليمنٹ اسکوائر کي جانب مارچ کياـ

مظاہرين نے مغربي ممالک کي جنگ پسندانہ پاليسيوں کي مذمت ميں نعرے لگائےـ يہ ريلي لندن پر قبضہ کرو تحريک اور جنگ مخالف محاذ کے زير اہتمام نکالي گئي جس ميں امريکہ، برطانيہ اور ديگر سامراجي ممالک کي مذمت کي گئي اور امن عالم کي حمايت کا اعلان کيا گيا -

اتوار کے روز سرمايہ دارانہ نظام کے مخالف افراد، جنگ مخالف اتحاد کے ارکان اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جنگ اور غاصبانہ قبضے کے خلاف نعروں کے ساتھ مارچ شروع کياـ

مظاہرين نے افغانستان سے برطانوي فوجيوں کي واپسي کا مطالبہ کيا اور ايران کے سلسلے ميں برطانيہ کي خطرناک پاليسيوں کي مذمت کي ـ