• صارفین کی تعداد :
  • 1528
  • 12/15/2011
  • تاريخ :

اردو ادب فارسي ادب کا احسان مند ہے

فارسی

اردو زبان  خود بخود ضرورت کے  تحت وجود ميں آنے والي زبان ہے - ابتدا ميں اس کے الفاظ ميں سادگي  پائي جاتي تھي - ايسي زبان جو عام لوگوں کي ضروريات کو پورا کرنے کے ليۓ کافي تھي - جوں جوں اس زبان نے ترقي کي منازل طے کيں تو  اس ميں دوسري زبانوں کے الفاظ نے جگہ بنانا شروع کر دي - اردو  پر سب  سے زيادہ اثرات فارسي اور عربي نے چھوڑے اور اس دونوں  زبانوں کے لاتعداد الفاظ اس زبان ميں سمونے لگے - فارسي زبان ميں ايک خاص مٹھاس اور بھولا پن ہے جو دل کو گرما ديتا ہے -  اردو مصنفين نے اپني تحارير ميں جدت کي چاشني پيدا کرنے کے ليۓ فارسي زبان کے الفاظ کو استعمال کرنا شروع کر ديا - جب شروع ميں فارسي زبان کي ترکيبيں اردو زبان ميں آنے لگيں تو کچھ اجنبي پن کا احساس ہوتا تھا -  برصغير ميں اس وقت ہندي رسم الخط رائج تھا - فارسي زبان کي مقبوليت کي وجہ سے  مسلمان حکمرانوں  نے ہندي رسم الخط کي جگہ  فارسي رسم الخط رائج کر ديا - ايسا کرنے سے ہندي کے الفاظ بڑي آساني سے فارسي رسم الخط ميں لکھے جانے لگے - 

اردو شاعري پر بھي فارسي کے اثرات نظر آتے ہيں - برصغير کے شعراء نے فارسي شعرا ء کي پيروي کرتے ہوۓ شاعري کي اور يوں اردو زبان ميں فارسي بحريں استعمال ہونے لگيں -  اس کے علاوہ مضامين ، طرز بيان ، تخيل ، تلميحات ، خاص خاص محاورے اور مثليں ، يہ سب ساري چيزيں بھي فارسي زبان سے ہي لي گئيں - اردو زبان کا علم عروض بھي فارسي عروض  کے تابع اور زير اثر پايا گيا اور تقريبا يہي حال نثر کا نظر آتا ہے - زبان ميں عبارت کي رنگيني ، الفاظ کا توازن اور قافيہ بندي جو پراني فارسي نثر کي جان تھي ، اردو زبان ميں اس کي ہر طرح سے نقل کي جانے لگي تھي  - فارسي زبان کے اردو پر غالب ہونے کے بعد يوں محسوس ہونے لگا تھا کہ يہ دو الگ زبانيں نہيں بلکہ ايک ہي زبان  ہے -  مضامين کے اظہار خيال اور الفاظ کي  ادائيگي اردو زبان پر اس قدر غالب آ گئي تھي کہ ابتدائي شان اس سے بالکل غا‏‏‏ئب ہو گئي - اس دور کے لکھاريوں نے بھي اپني تحارير کو فارسي کے طرز تحرير کے مطابق لکھنا شروع کر ديا تھا -

اردو ميں فارسي الفاظ  اور فارسي ترکيبات  کثرت کے ساتھ پاۓ جاتے ہيں - اس کے مختلف اسباب ہيں -  مسلمانوں نے قديم ہندوستان کو فتح کيا تو اپنے ساتھ بےشمار چيزيں لاۓ جن کے مترادف الفاظ يہاں کي مقامي بھاشا  يا سنسکرت ميں نہيں ملتے تھے - ان کي جگہ کوئي اور الفاظ استمعال کرنے ميں دشواري کے سبب اسلامي  ادب و ثقافت کے اصلي الفاظ کو ہي استعمال کرنا شروع کر ديا گيا -  ايک وقت يہ بھي تھا جب  قديم ہندوستان کے درباروں ميں فارسي رائج  تھي اور جب اردو ادب کي ابتدا ہوئي تو يہ محسوس ہوتا تھا کہ اردو زبان کي شاعري ، فارسي شاعري دانوں کے ہاتھوں ميں جيسے ايک کھلونا ہو -

ترتيب و پيشکش : سيد اسداللہ ارسلان