• صارفین کی تعداد :
  • 525
  • 12/10/2011
  • تاريخ :

يورپي يونين ميں نئے معاہدے پر اختلافات نماياں ہوگئے ہيں

یورپی یونین

يورپي يونين کے ستائيں ممالک کے درميان برسلز ميں ہونے والے اجلاس کے دوران نئے يورپين معاہدے پر اتفاق نہيں ہوسکا اور رکن ممالک کے درميان اختلافات نماياں ہو کر سامنے آگئے ہيں-

ابنا: يورپي يونين کے ستائيں ممالک کے درميان برسلز ميں ہونے والے اجلاس کے دوران نئے يورپين معاہدے پر اتفاق نہيں ہو سکا اور رکن ممالک کے درميان اختلافات نماياں ہوکر سامنے آگئے ہيں- فرانس کے صدر نکولس سرکوزي کا اصرار ہے کہ يورو کو بچانے کے ليے کي جانے والي کوششوں ميں ايک ہي کرنسي استعمال کرنے والے سترہ ممالک کے درميان کسي معاہدے پر توجہ دي جاني چاہئے-

يوريي يونين کے ستائيس ممبر ممالک کي سربراہ کانفرنس برسلز ميں ہوئي جس ميں يورپ ميں قرضوں کا بحران اور يورو کرنسي کو بچانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ  ليا گيا-جرمني اور فرانس نے قرضوں کے بحران سے نکلنے کے ليے مشترکہ تجاويز يورپي يونين کے ممالک کے سامنے رکھي ہيں جس کے تحت تمام ممبر ممالک کو مالياتي ڈسپلن کا پابند کيا جائے گا اور خلاف ورزي کرنے والے ملک کے خلاف پابندياں عائد ہو سکيں گي-

کانفرنس سے پہلے فرانس، جرمني اور برطانيہ کے سربراہاں کے مابين ہونے والي بات چيت ميں کچھ طے نہيں پا سکا اور تمام فريق اپنے موقف پر قائم رہے-جرمني کي چانسلر اينگلا مرکل نے کہا ہے کہ يورو کرنسي اپنا اعتبار کھو چکي ہے اور اسے بحال کرنے کے ليے اہم اقدامات کرنے ہوں گے-

برطانيہ کے وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون نے کانفرنس کے شروع ہونے سے پہلے ہي يہ واضح کر ديا ہے کہ برطانيہ کسي بھي ايسي تجويز کو ويٹو کر دے گا جس سے برطانيہ کے مفادات پر زد پڑتي ہو- برطانيہ يورپي يونين کا ممبر ہے ليکن وہ ان سترہ ممالک ميں شامل نہيں ہے جن کي کرنسي يورو ہے-فرانس کے صدر نکولس سرکوزي نے برسلز ميں کانفرنس ميں شريک ہونے سے چند گھنٹے پہلے اپنے ايک خطاب ميں کہا کہ يورپي يونين کے بکھرنے کا خطرہ کبھي اتنا شديد نہ تھا جتنا اب ہے-