• صارفین کی تعداد :
  • 468
  • 12/10/2011
  • تاريخ :

پاکستان کے شمسي ائير بيس سے امريکي اہلکاروں کا انخلاء جاري

پاکستان

پاکستان کے صوبہ بلوچستان ميں واقع شمسي ائير بيس سے امريکي اہلکاروں کا تمام سامان منتقل کر کے وہاں موجود 5 ڈرون طيارے افغانستان اور ديگر مقامات پر پہنچا ديئے گئے ہيں-

ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان ميں واقع شمسي ائير بيس سے امريکي اہلکاروں کا تمام سامان منتقل کر کے وہاں موجود 5 ڈرون طيارے افغانستان اور ديگر مقامات پر پہنچا ديئے گئے ہيں- ذرائع کے مطابق بيس کا انتظام کل متحدہ عرب امارات کے حکام سنبھال ليں گے-

سرکاري ذرائع کے مطابق امريکي حکام نے شمسي ائير بيس پر فائبر سے بني اپني رہائشي بيرکس توڑ کر ختم کردي ہيں ، شمسي ائيربيس پر ايف آئي اے کے اہلکار بھي موجود ہيں جو وہاں سے روانہ ہونے والے امريکي حکام کي اميگريشن کر رہے ہيں- ذرائع کے مطابق بيس خالي کرائے جانے کي ڈيڈ لائن سے دو روز پہلے ہي وہاں موجود زيادہ تر امريکي اہلکار روانہ ہوچکے ہيں جب کہ اہم آلات کو افغانستان اور ديگر مقامات پر منتقل کيا جا چکا ہے-

متحدہ عرب امارات نے شکار کے ليے آنے والے شاہي خاندان کے ليے جب يہ بيس تعمير کيا تھا تو يہاں صرف چھوٹے طيارے اتر سکتے تھے- سرکاري ذرائع کے مطابق شمسي ائيربيس کا کنٹرول يواے اي کے حکام کل سنبھال ليں گے- واضح رہے کہ يو اے اي کے حکمراں بھي امريکي آلہ کار ہيں متحدہ عرب امارات کے وزير خارجہ نے پاکستان ميں پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ شمسي ايئر بيس خآلي کرانے کے اپنے فيصلہ پر نظر ثاني کرے جسے پاکستاني حکومت نے مسترد کرديا تھا-  خليجي عرب حکمراں علاقہ ميں امريکي موجودگي کا سب سے بڑا سبب ہيں عرب نا اہل حکمرانوں نے اپنا تيل اور اپني سرزمين امريکہ کے حوالے کر رکھي ہے- ليکن اب عرب قوميں بيدار ہوچکي ہيں جو علاقہ سے امريکي انخلاء کا مطالبہ کررہي ہيں اور امريکہ نواز حکمرانوں کو يکے بعد ديگرے زوال سے دوچار کررہي ہيں-