• صارفین کی تعداد :
  • 568
  • 12/8/2011
  • تاريخ :

ايران ايٹمي ہتھيار نہيں بنانا چاہتا، مغرب جھوٹ بولتا ہے

شیخ محمد بن راشد

متحدہ عرب امارات کے وزير اعظم نے سي اين اين کے ساتھ گفتگو ميں کہا ہے کہ ايران ايٹمي ہتھيار نہيں بنانا چاہتا اور مغربي ممالک اس سلسلے ميں جھوٹ بولتے ہيں-

ابنا: متحدہ عرب امارات کے وزير اعظم شيخ محمد بن راشد نے سي اين اين کے ساتھ گفتگو ميں کہا ہے کہ ايران ايٹمي ہتھياروں کي تلاش ميں نہيں اور مغربي ممالک اس سلسلے ميں جھوٹ بولتے ہيں- اس نے کہا کہ ايران ہمارا ہمسايہ ملک ہے اور ايران ايٹم بم بنا کر کيا کرے گا؟

امارات کے وزير اعظم نے کہا کہ مغربي ممالک شواہد کے بغير بے بنياد الزامات عائد کرتے ہيں جن کا دنيا ميں کوئي خريدار نہيں ہے جبکہ بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي نے اپني تمام رپورٹوں ميں واضح کيا ہے کہ ايران کے ايٹمي پروگرام ميں کوئي انحراف نہيں ہے-

شيخ محمد بن راشد نے شام کے حالات کو پيچيدہ قرارديتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات مصر و ليبيا کي طرح نہيں ہيں شام ميں ترکي اور ديگر ممالک کي مداخلت واضح ہے