• صارفین کی تعداد :
  • 666
  • 11/19/2011
  • تاريخ :

لاريجاني : امريکي الزامات خود ساختہ ہيں

ڈاکٹر علي لاريجاني
اسلامي جمہوريہ ايران کے اسپيکر پارليمنٹ ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا ہے کہ واشنگٹن ميں سعودي عرب کے سفير کے قتل کي سازش ميں ايران کے ملوث ہونے کا امريکي الزام جعلي ہےـ

ابنا: سعودي سفير کے قتل کي مبينہ سازش کے تعلق سے مغربي ميڈيا ميں جاري ہنگامہ آرائي پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر لاريجاني نے کہا کہ قدس فورس اس سے کہيں زيادہ طاقتور ہے کہ اس طرح کي کارروائي کے بارے ميں سوچےـ

پارليمنٹ اسپيکر نے پاسداران انقلاب فورس کي شبيہ خراب کرنے کے لئے اس قسم کے گھٹيا الزامات کا سہارا لينے پر امريکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے عوام پوري طرح پاسداران انقلاب اسلامي کے ساتھ کھڑے ہوئے ہيں ـ

ڈاکٹر لاريجاني نے ايران کے خلاف جاري دشمن کي سازشوں کا حوالہ ديا اور ملک کے اندر قومي اتحاد و يکجہتي کي ضرورت پر زور ديا-