• صارفین کی تعداد :
  • 620
  • 10/30/2011
  • تاريخ :

امريکا ميں خوراک کيلئے فسادات اور انقلاب کي پيش گوئي

جیرالڈ سیلینٹی

دہشت گردي کے خلاف عالمي جنگ ميں تين ہزار ارب ڈالر سے زائد کي خطير رقم خرچ کرنيوالے ملک امريکا ميں خوراک کے لالے پڑ جائيں گے ،روس کا شيرازہ بکھرنے کي ٹھيک ٹھيک پيش گوئي کرنيوالے جيرالڈ سيلينٹي نے امريکا ميں آئندہ چار سالوں ميں خوراک کے حصول کے ليے فسادات اور انقلاب کي پيش گوئي کي ہے- ٹرينڈ ريسرچ انسٹيٹيو ٹ کے منتظم اعليٰ جيرالڈ سيلينٹي نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ2012تک امريکا ايک ترقي پذير ملک ميں تبديل ہو جائيگا،جہاں خوراک کے حصول کے ليے فسادات اور بے روزگاري کے خلاف احتجاج شروع ہوچکا ہوگا- جيرالڈ نے 1997 ميں ايشيائي کرنسي بحران، امريکا ميں قرض کے بحران کے ساتھ بڑے بينکوں کا ديواليہ اور ڈالر کي کي قدر ميں گراوٹ کي بھي درست پيش گوئي کي تھي- اب جيرالڈ نے امريکا ميں انقلاب کي پيش گوئي کي ہے، جس ميں لوگ سب سے پہلے ٹيکس دينے سے بھاگيں گے کيونکہ ان کے پاس اتنے پيسے ہي نہيں ہوں گے کہ وہ بچوں کے اسکول کي فيس اور کسي بھي قسم کا ٹيکس دينے کے قابل ہوں-جيرالڈ نے امريکا کے لئے مستقبل کا ايسا خاکہ پيش کيا ہے جہاں لوگ غربت کے باعث خيموں ميں زندگي گزارنے پر مجبور ہو جائيں گے اور جرائم انتہا کو چھو رہے ہوں گے-نيويارک ٹائمز نے جيرالڈ سيلينٹي کے بارے ميں لکھا ہے کہ اگر نوسٹراڈيمس زندہ ہوتا تو اسے پيش گوئي کے حوالے سے جيرالڈ سے سخت مقابلہ درپيش ہوتا-

 

بشکريہ : جنگ