• صارفین کی تعداد :
  • 788
  • 10/22/2011
  • تاريخ :

سعودي عرب کے ولي عہد شہزاہ سلطان انتقال کر گئے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز

سعودي عرب کے ولي عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزيز انتقال کر گئے ہيں-

اُن کے انتقال کي خبر کا اعلان ہفتے کو سعودي ذرائع ابلاغ کے ذريعے کيا گيا، شہزادہ سلطان کي عمر 81 سال تھي-

اطلاعات کے مطابق ان کا انتقال امريکہ ميں ہوا جہاں وہ علاج کے ليے گئے ہوئے تھے-

شہزادہ سلطان سعودي عرب کي انتہائي بااثر اور بااختيار شخصيات ميں سے ايک تھے اور 2010ء کے اواخر ميں جب شاہ عبداللہ نيويارک ميں آپريشن کے ليے گئے تو شہزادہ سلطان نے ان کي غير موجودگي ميں ملک کي باگ ڈور سنبھالي تھي-

ولي عہد شہزادہ سلطان 1963 سے ہوابازي اور دفاع کے وزير بھي تھے- حاليہ برسوں ميں مختلف طبي مسائل کي وجہ سے ان کي صحت خراب رہنے لگي تھي-

2009ء ميں نيويارک ميں ان کا آپريشن ہوا تھا تاہم ان کي بيماري کو خفيہ رکھا گيا- بعد ازاں وہ مزيد طبي علاج کے ليے مراکش روانہ ہوگئے تھے-