• صارفین کی تعداد :
  • 672
  • 10/21/2011
  • تاريخ :

قذافي اور اس کے بيٹے ہلاک

قذافی اور اس کے بیٹے ہلاک

مختلف حلقوں کي جانب سے ليبيا کے انقلابيوں کے ہاتھوں ڈکٹيٹر قذافي کي ہلاکت کي تصديق کےبعد يہ خبريں مل رہي ہيں کہ قذافي کا بڑا بيٹا سيف الاسلام قذافي بھي اپنے باپ کے انجام کو پہنچ گيا ہے-  نيوز ايجنسيوں کي رپورٹوں کے مطابق سيف الاسلام قذافي کو بھي جمعرات کے دن سرت شہر ميں ہلاک کرديا گيا- ان رپورٹوں کےمطابق سيف الاسلام کي لاش مصراتہ ايرپورٹ منتقل کردي گئي ہے-  درايں اثنا انقلابيوں کے ايک فوجي کمانڈر نے انکشاف کيا ہے کہ قذافي کے ايک اور بيٹے معتصم قذافي کي لاش شہر سرت ميں ملي ہے - پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق عبوري کونسل کے ايک فوجي کمانڈر محمد ليت نے کہا ہے کہ معتصم قذافي اور سابق وزير دفاع ابو بکر يونس کي لاشيں شہر سرت ميں ملي ہيں اور انہيں مصراتہ منتقل کرديا گيا ہے-  قابل ذکر ہے ليبيا کي عبوري کونسل نے اعلان کيا ہے کہ سابق ڈکٹيٹر معمر قذافي جمعرات کو سرت پر نيٹو کے حملوں ميں زخمي ہوا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرکے ہلاک کرديا گيا- ادھر ليبيا کي عبوري کونسل کے ترجمان عبدالحافظ غوقہ نے اعلان کيا ہے کہ قذافي انقلابيوں کے ہاتھوں ہلاک ہوا ہے -  قابل ذکر ہے سابق ڈکٹيٹر قذافي کي ہلاکت کي خبر سن کر ليبيا کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر خوشياں منائيں -

 

بشکريہ آئي آر آئي بي