• صارفین کی تعداد :
  • 898
  • 10/4/2011
  • تاريخ :

کوئٹہ، اختر آباد ميں بس پر دہشتگردوں کي فائرنگ، ہزارہ مومنين کے 14 افراد شہيد

کوئٹہ
کوئٹہ کے علاقے اخترآباد ميں موٹرسائيکل پر سوارافراد نے بس پر فائرنگ کردي - جس کے نتيجے ميں تيرہ افراد شہيد اورمتعدد زخمي ہوگئے ہيں-

ابنا: کوئٹہ کے علاقے اختر آباد ميں بس پر فائرنگ کے نتيجے ميں 14 افراد شہيد اور متعدد زخمي ہو گئے - ذرائع کے مطابق اختر آباد ميں بروہي روڈ پر کوئٹہ سے دالبندين جانے والي بس پر بروہي پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کي، جس کے نتيجے ميں 14افراد شہيد اور متعدد زخمي ہو گئے- عيني شاہدين کے مطابق بروري روڈ پر نامعلوم دہشتگردوں نے بس پر فائرنگ کر دي -

عيني شاہدين کے مطابق اخترآباد روڈ پر نامعلوم دہشتگردوں نے بس روک کر بعض مسافروں کو نيچے اتارا اور ان پر فائرنگ کر دي جبکہ بس پر بھي گولياں ماري گئي، جاں بحق افراد کي لاشيں اور زخميوں کو بولان ميڈيکل اسپتال اور سي ايم ايچ منتقل کر ديا گيا ہے-

کوئٹہ پوليس کے مطابق مغربي بائي پاس کے علاقے اختر آباد ميں نامعلوم افراد نے بس پر اچانک فائرنگ کر دي، جس سے بس ميں سوار 13 افراد موقع پر ہي شہيد ہو گئے- واقعہ کے بعد پوليس کي بھاري نفري نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا اور ملزموں کي تلاش کيلئے سرچ آپريشن شروع کر ديا- زخميوں کو بولان ميڈيکل کمپليکس منتقل کرديا گيا ہے-

دوسري جانب مشتعل مظاہرين نے بس کو آگ لگا دي جبکہ حکومت اور انتظاميہ کيخلاف شديد نعرے بازي بھي کي گئي.

دريں اثناء شيعہ علماء کونسل ، ہزارہ ڈيموکريٹک پارٹي، مجلس وحدت مسلمين و ديگر نے تين روزہ سوگ کا اعلان کيا ہے.

تحفظ عزاداري کونسل اور صوبائي وزير جان علي چنگيزي نے واقعے کي سخت مذمت کرتے ہوئے کوئٹہ شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرديا ہے.

اس موقع پر کمشنر کوئٹہ نسيم لہٹري نے نحجي نيوز چينل سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ کيس ميں اب تک کوئي پيش رفت نہيں ہوئي اور نہ ہي کوئي گرفتاري عمل ميں لائي گئي ہيں جبکہ ہزارہ برادري کے عوام کو ان کے علاقوں ميں‌ تحفظ دي جارہي ہے تاہم غير علاقوں ميں وہ مزيد سيکورٹي فراہم کرنے کے انتظامات کررہے ہيں