• صارفین کی تعداد :
  • 738
  • 9/30/2011
  • تاريخ :

ايراني وزير خارجہ کي افغان ہم منصب سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزيرخارجہ نے کہا ہے کہ علاقے کے ممالک کا استحکام سلامتي اور فلاح و بہبود ايک دوسرے سے تعلق رکھتي ہے اور يہ چيز غيرملکي مداخلت کے بغير علاقے کے ممالک کي شرکت اور تعاون سے ہي حاصل ہوتي ہے-

ايراني وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے افغانستان کے وزيرخارجہ زلمي رسول سے نيويارک ميں ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ماضي کي مانند ترقي فلاح و بہبود امن و استحکام اور سلامتي کے ليے ہر قسم کا تعاون اور مدد کرنے پر تيار ہے-

افغانستان کے وزير خارجہ نے بھي اس ملاقات ميں دونوں قوموں کي دوستي اور قريبي تعلقات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تاريخ کے کسي بھي دور ميں ايران اور افغانستان کي مانند دو ملک ايک دوسرے کے قريب نہيں تھے اور دونوں ملکوں کے حکام کے دورے اس دوستي اور قريبي تعلقات کي دليل ہيں-

انہوں نے افغانستان کے حالات اور بون اجلاس کے انعقاد کے مقصد پر روشني ڈالتے ہوئے ايران سے اجلاس ميں شرکت کي درخواست کي-