• صارفین کی تعداد :
  • 715
  • 9/26/2011
  • تاريخ :

دہشتگرد سعودي عرب سے آئے تھے

عراقی پارلیمنٹ
عراقي پارليمنٹ کے نمائندے محمد الہنداوي نے اس بات پر زور ديا ہے کہ کربلا ميں حاليہ بم دھماکہ کرنے والے سعودي عرب سے عراق ميں داخل ہوئے تھے-

ابنا: عراقي پارليمنٹ ميں کربلا کے نمائندے محمد الہنداوي نے کہا کہ زيادہ امکان يہ ہے کہ کربلا ميں حاليہ دہشت گردي کي کارروائي انجام دينے والے سعودي عرب اور فلوجہ شہر سے داخل ہوئے تھے-

اس سے قبل دہشت گرد تنظيم القاعدہ کے ايک سابق کمانڈر ملا ناظم الجبوري نے کربلا ميں دہشت گردي کے ذمہ داروں کے بارے ميں کہا تھا کہ القاعدہ سے وابستہ ايک نيا مسلح گروپ کربلا کے دھماکوں ميں ملوث ہے-

عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ امريکہ اور علاقے کے بعض عرب ممالک کا عراق ميں دہشت گردي کي کارروائيوں ميں ہاتھ ہے اور وہ دہشت گردوں کي حمايت کر رہے ہيں-