• صارفین کی تعداد :
  • 829
  • 9/21/2011
  • تاريخ :

پاکستان ميں دہشت گردوں کے حملے ميں 26 زائرين شہيد

پاکستان
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےعلاقہ مستونگ کے قريب لک پاس کے مقام پر مسلح دہشت گردوں نے زائرين کو بس سے اتار کر ان پر فائرنگ کر دي جس کے نتيجے ميں 26 زائرين شہيد ہوگئے ہيں-

مہرخبررساں ايجنسي نے پاکستاني ذرائع کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مستونگ کے قريب لک پاس کے مقام پر مسلح دہشت گردوں نے زائرين کو بس سے اتار کر ان پر فائرنگ کر دي جس کے نتيجے ميں  26 زائرين شہيد ہوگئے ہيں شہداء کي تعداد ميں اضافے کا خدشہ ہے ،بس ڈرائيور کے مطابق بس ميں 50 سے 60 افراد سوار تھے جو زيارت کے غرض سے ايران و عراق جا رہے تھے زائرين ميں خواتين اور بچے بھي سوار شامل ہيں - ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گرد موٹر سائيکلوں پر سوار تھے انہوں نے زائرين کو بس سے اتار کر ايک لائن ميں کھڑا کيا اور پھر ان پر فائرنگ کردي مسلح افراد 5 سے دس منٹ تک فائرنگ کرتے رہے-  مستونگ پوليس نے 26 زائرين کي شہادت کي تصديق کردي ہے اور زخمي اور شہداء کو بولان ميڈيکل کمپليکس منتقل کيا جارہا ہے - زائرين کي بس کوئٹہ سے تفتان جارہي تھي-