• صارفین کی تعداد :
  • 718
  • 9/15/2011
  • تاريخ :

کراچي ميں بارش، نظام در ہم بر ہم ، 4 افراد جاں بحق

کراچی
گذشتہ روز شروع ہونے والي بارش کا پاني شہر کي اہم شاہراہوں پر اب تک تک موجود ہے جبکہ کئي علاقوں ميں سيوريج کا پاني بھي بارش کے پاني کے ساتھ مل کر گھروں ميں داخل ہوگيا ہے-

ابنا: شہر کے مختلف علاقوں ميں جا بجا پاني کھڑا ہے ايم اے جناح روڈ ، آئي آئي چندريگر روڈ ، شارع فيصل ، ڈيفنس ہاوسنگ اتھارٹي ، برنس روڈ ، اردوسميت متعددعلاقوں ميں سڑکوں پر کئي ، کئي فٹ پاني کھڑا ہے جس کے سبب شہريوں کو سڑکوں سے گزرنے ميں شديد دشواريوں کا سامنا ہے،کئي علاقوں ميں پاني گھروں ميں داخل ہوگيا ہے- دوسري جانب جناح اسپتال اور سول اسپتال ميں بجلي کي بندش سے مختلف وارڈ اورايمرجنسي ميں داخل مريضوں اور ڈاکٹروں کو بھي مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-نارتھ ناظم آبادکے علاقے واحد کالوني ميں ديوار گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ رشيد آباد ميں مکان کي چھت گرنے سے پانچ افراد زخمي ہوئے. برنس روڈ کے علاقے ميں واقع اخبار مارکيٹ کے قريب گلي ميں بجلي کا تار گرنے سے کرنٹ پھيل گيا جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے-شہرميں نکاسي آب کے ناقص نظام کے باعث صدر ٹاون کے مختلف علاقوں ميں سڑکوں پر کھڑے پاني ميں گٹر کا پاني شامل ہوگيا ہے اور سڑکيں تالاب بن گئي ہيں ، شہر کے اس مرکزي اور اہم علاقے ميں نظام زندگي بالکل مفلوج ہوگيا ہے- محکمہ موسميات نے شہر ميں بدھ تک بارش کا سلسلہ جاري رہنے کي پيش گوئي کي ہے-بارش کے باعث کے اي ايس سي کے 298 فيڈر ٹرپ کرگئے تاہم دو سو کے قريب فيڈرز کو بحال کردياگيا ہے جبکہ باقي پر کام جاري ہے-