• صارفین کی تعداد :
  • 687
  • 9/15/2011
  • تاريخ :

پنجاب ميں ڈينگي بے قابو،لاہور ميں تعليمي ادارے 10 دن کيلئے بند

پنجاب
پنجاب ميں ڈينگي وائرس کي مريضوں کي تعداد چار ہزار سے تجاوز کر گئي-

ابنا:  وزيراعلي پنجاب نے بھارت سے اينٹي ڈينگي ادويات کے حصول کے لئے خصوصي ٹيم بھيجنے کي ہدايت کر دي جبکہ ڈينگي وائر س کے خوف سے لاہور ميں اسکول اورکالج آئندہ دس روز کيلئے بند کردئيے گئے ہيں- پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق ڈينگي وائرس کے باعث لاہور ميں سکولوں اورکالجوں کو دس روز تک بند کرنے کا فيصلہ کيا گيا ہے اور تعليمي ادارے کل سے بند رہيں گے- پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق چھٹيوں کے دوران سکولوں اور کالجوں ميں ڈينگي وائرس کے خاتمے کيلئے اسپرے کيا جائيگا- محکمہ صحت کے مطابق لاہور ميں ڈينگي مريضوں کي تعداد اٹھائيس سو آٹھ جبکہ پنجاب ميں چار ہزار چواليس ہو گئي ہے-  بخار ميں مبتلا ہزاروں افراد روزانہ سرکاري اسپتالوں کا رخ کر رہے ہيں- محکمہ صحت نے اسپتالوں ميں ڈينگي مريضوں کے رش کي وجہ سے مزيد ڈينگي وارڈز بنانے کي ہدايت کر دي- وزير اعليٰ پنجاب شہباز شريف نے سرکاري اسپتالوں کے تمام انتظامي کمروں کو ڈينگي مريضوں کے علاج کے لئے  وارڈز ميں تبديل کرنے کے احکامات جاري کر ديے، وزيراعلي نے محکمہ صحت کو ڈينگي وائرس سے بچاو کي ادويات ايک ہفتے ميں منگوانے کي ہدايت کي ہے- وزيراعليٰ کا کہنا تھا کہ ڈينگي علاج ميں غفلت برتنے اور ناقص کارکردگي والے ڈاکٹرز کو برطرف کر ديا جائے گا-