• صارفین کی تعداد :
  • 712
  • 9/15/2011
  • تاريخ :

بحرين ميں مظاہرين پر سعودي و بحريني فوجيوں کے حملے

بحرین
بحريني سيکورٹي فورس نے سعودي فوج کے ساتھ مل کر مظاہرين پر ايک بار پھر حملے کئے ہيں -

ابنا: بحريني فوج نے جسے سعودي فوج کي پوري پشتپناہي حاصل ہے سترہ اور المصلي شہروں ميں بحريني مظاہرين پر حملہ کيا بحريني اور سعودي فوجوں نے ان حملوں کے دوران متعدد مظاہرين کو گرفتار بھي کرليا بحريني انقلابيوں نے رواں ہفتے کو اساتذہ اور ٹيچروں سے يکجہتي کا ہفتہ اعلان کيا ہے -

بحرين ميں مظاہرين کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان ٹيچروں ، اساتذہ اور طلباء کو رہا کرے جنھيں مظاہروں ميں شرکت کے الزام ميں گرفتار کرکے جيلوں ميں قيد کرديا گيا ہے ياد رہے کہ بحرين کے عوام گذشتہ فروري کے مہينے سے موجودہ آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کررہے ہيں اس دوران بحرين اور سعودي عرب کي فوجوں نے مظاہرين پر حملے کرکے سيکڑوں عام شہريوں کو شہيد اور بڑي تعداد ميں لوگوں کو جيلوں ميں بند کرديا ہے جن ميں ڈاکٹر نرسيں اور اسکولوں کے اساتذہ اور ٹيچر بھي شامل ہيں