• صارفین کی تعداد :
  • 776
  • 9/15/2011
  • تاريخ :

عراق ميں امريکي فوج کو صدر جماعت کا الٹي ميٹم

 صدر جماعت کا الٹي ميٹم
عراق ميں صدر جماعت نے ايک بار پھر قابض امريکي فوجيوں کو خبردار کيا ہے کہ معينہ مدت کے اندر ملک سے نہ جانے کي صورت ميں عراقيوں کے حملے کے لئے تيار رہيں .

ابنا: عراق ميں جہاں ايک طرف حکومت پر امريکہ کي جانب سے اس بات کے لئے دباؤ پڑ رہا ہے کہ سن دو ہزار گيارہ کے بعد بھي کچھ امريکي فوجيوں کو عراق ميں باقي رہنے ديا جائے وہيں دوسري جانب عراق کے صدر دھڑے نے ملک ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي جاري رہنے کي بابت انتباہ ديا ہےـ صدر دھڑے کے رہنما مقتدي صدر نے امريکي فوجيوں کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ رواں سال کے ختم ہونے کے بعد بھي اگر وہ عراق ميں باقي رہے تو انہيں عراقيوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گاـ

يہ انتباہ ايسے وقت ديا گيا ہے کہ جب عراق ميں کچھ امريکي فوجيوں کے باقي رہنے کي خبريں گشت کر رہي ہيں ـ

واشنگٹن کے حکام نے کہا ہے کہ امريکي صدر باراک اوباما تين سے دس ہزار فوجيوں کو دو ہزار گيارہ کے بعد بھي عراق ميں تعينات رکھنا چاہتے ہيں ـ ابھي حکومت بغداد نے اس سلسلے ميں کوئي موقف اختيار نہيں کيا ہے کيونکہ اس سلسلے ميں عراقي تنظيموں کے درميان اتفاق رائے نہيں ہےـ

بہت سے شيعہ اور سني گروہ چاہتے ہيں کہ بغداد واشنگٹن معاہدے کے مطابق دو ہزار گيارہ کے اختتام تک عراق سے تمام امريکي فوجي باہر نکل جائيں ـ ليکن دوسري طرف عراق ميں ايک حلقہ ايسا بھي ہے جو عراق ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي جاري رہنے پر مصر ہے ـ عراقي کردستان کي مقامي انتظاميہ کے سربراہ مسعود بارزاني اور العراقيہ پارٹي کے رہنما اياد علاوي ان افراد ميں شامل ہيں جو عراق ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي جاري رہنے کے خواہاں ہيں ـ دريں اثنا واشنگٹن کي طرف سے اس قسم کي باتيں کي جا رہي ہيں کہ عراقي فورسز ابھي ملک کي سيکورٹي کي ذمہ داري سنبھالنے کے لئے پوري طرح تيار نہيں ہيں اور عراق دہشتگردانہ حملوں کي آماجگاہ بنا ہوا ہے ـ اس طرح واشنگٹن يہ کوشش کر رہا ہے کہ عراق ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي جاري رہےـ ايک اور اہم نکتہ يہ ہے کہ امريکہ عراق کے اندر کچھ مخصوص حلقوں کے ذريعے دباؤ ڈال کر يہ کوشش کر رہا ہے کہ اپني خواہش پوري کر لےـ

اس وقت سينتاليس ہزار امريکي فوجي عراق ميں موجود ہيں اور امريکہ چاہتا ہے کہ ان ميں سے کچھ تعداد عراقي فوجيوں کو تربيت دينے کے بہانے اس ملک ميں باقي رہےـ بعض امريکي حکام تو يہ بھي کہہ رہے ہيں کہ عراق ميں پرائيويٹ سيکورٹي ايجنسيوں کے اہلکاروں کي تعداد بڑھائي جائے جو عراقي افواج کو تربيت ديں اور امريکي سفارت کاروں کي حفاظت کو يقيني بنائيں ـ

امريکہ سيکورٹي کا مسئلہ اٹھا کر اور عراقي افواج کو اس ذمہ داري کے لئے نااہل قرار ديکر اس کوشش ميں ہے کہ عراق سے انخلاء کے لئے باقي بچے چار مہينے کي مدت ميں بغداد حکومت کو کچھ امريکي فوجيوں کي موجودگي جاري رہنے پر رضامند کر لےـ

بغداد پر امريکہ کي جانب سے پڑنے والے شديد دباؤ کے باوجود عراق کي بہت سي سياسي جماعتيں عراق سے امريکي فوجيوں کے انخلاء پر زور دے رہي ہيں ـ عراقي معاشرے کے اس بڑے حصے کا ماننا ہے کہ عراق کي مشکلات کا بڑا حصہ قابض امريکي فوجيوں کي موجودگي کا نتيجہ ہے لہذ ان فوجيوں کے چلے جانے سے يہ مشکلات خود بخود حل ہو جائيں گي