• صارفین کی تعداد :
  • 826
  • 9/15/2011
  • تاريخ :

کابل ميں طالبان کے خلاف آپريشن ختم

افغانستان کا پرچم
کابل ميں امريکي سفارت خانے پر حملہ کرنے والے طالبان گروہ کے افراد کا صفايہ کرنے کے لئے کي گئي کارروائي ختم ہوگئي ہے- يہ کارروائي انيس گھنٹے تک جاري رہي-

ابنا کے نمائندے کي رپورٹ کے مطابق افغانستان کي وزارت داخلہ کے ترجمان صديق صديقي نے کہا کہ کابل کے شہيد عبدالحق چوک پر زير تعمير عمارت پر قابض تمام طالبان کي ہلاکت کے ساتھ ہي افغان اور غيرملکي فوج اور طالبان کے درميان ہونے والي جھڑپ آج ختم ہوگئي اور عمارت کو بھي آزاد کراليا گيا ہے- طالبان نے کابل ميں ايک زير تعمير عمارت پرگزشتہ روز دوپہر کے بعد قبضہ کرکے امريکي سفارت خانے اور نيٹو افواج کي عمارت پر حملہ کرديا تھا جس ميں ميزائل بھي فائر کئے گئے تھے- افغانستان کي وزارت خارجہ کے حکام نے اس حملے ميں مرنے والوں کي تعداد گيارہ بتائي تھي جبکہ نيٹو کے ترجمان کے مطابق مرنے والوں کي تعداد پچيس تھي جس ميں تين امريکي فوجيوں سميت چھ غيرملکي فوجي شامل تھے-