• صارفین کی تعداد :
  • 1819
  • 9/4/2011
  • تاريخ :

بہترين شريک تجارت

بسم الله الرحمن الرحیم

آپ کا کردار بالکل پاک اور بے عيب تھا، آپ (ص) زمانہ جاہليت ميں تجارت کرتے تھے، شام اور يمن کا سفر کرتے تھے، تجارتي قافلوں ميں سہيم ہوتے تھے لہٰذا آپ (ص) کے تجارتي شرکاء بھي تھے- اس زمانہ کا ايک تجارتي شريک آپ (ص) کے سلسلہ ميں کہتا تھا کہ وہ ہمارے بہترين تجارتي شريک تھے، نہ کبھي بے جا ضد کرتے، نہ بے وجہ بحث و جدال کرتے، نہ اپنا بوجھ کسي کے دوش پر ڈالتے، نہ کسي خريدنے والے سے بداخلاقي کرتے، نہ کم فروشي کرتے، نہ اپنے مال کي جھوٹي تعريف کرتے، بڑے اچھے کردار کے حامل تھے-

يہي پاک اور بے عيب کردار تھا جس کي وجہ سے جناب خديجہ  کے دل ميں آپ کي محبت گھر کر گئي جبکہ جناب خديجہ تو خود حسب و نسب اور دولت و ثروت کے لحاظ سے ايک نماياں شخصيت کي حامل تھيں-

 

ولي امر مسلمين حضرت آيت اللہ سيد علي خامنہ اي کے خطاب سے اقتباس

(خطبات نماز جمعہ، تہران، 1379-2-23)


متعلقہ تحريريں:

ذاتي اخلاق و کردار

انفاق کي جاودانگي

بصيرت ضروري ہے

 دلوں پر حکمراني

 گريہ شب