ليبيا كے انقلابي امام موسيٰ صدر كے بارے ميں وضاحت کريں
لبناني پارليمنٹ كے ركن حسين الموسوي نے ليبيا كے انقلابيوں سے اپيل كي ہے كہ امام موسي صدر اور ان كے دو ساتھيوں بارے ميں وضاحت کريں-
ابنا: لبناني پارليمنٹ كے ركن حسين الموسوي نے كہا : ليبيا كے انقلابي امام موسي صدر اور ان كے دو ساتھيوں بارے ميں وضاحت کريں اور اس عظيم شخصيت كے اغوا كي حقيقت سے پردہ اٹھا كر ليبيا كے معزول ڈكٹيٹر پر مقدمہ چلائيں-
انہوں نے مزيد كہا :
امام موسي صدر لبنان ميں مزاحمتي تحريك كے باني تھے اور وہ پہلي شخصيت تھے كہ جنہوں نے لبنان كے ليے صہيوني رياست كے خطرے كو بھانپ ليا تھا -
الموسوي نے واضح كيا : لبنان اسي طرح امام موسي صدر كے جہاد ، مذاكرات ، روش ، ايمان اور آزاد افكار كا محتاج ہے -