• صارفین کی تعداد :
  • 847
  • 9/4/2011
  • تاريخ :

آيت اللہ احمد خاتمي: انگريز سامراج سے مقابلے کا قومي دن

آیت اللہ احمد خاتمی
ايران کے جنوبي صوبے بوشہر ميں انگريز سامراج سے مقابلے کے قومي دن کے بارے ميں کانفرنس کا انعقاد کيا گيا ہے-

ابنا: اطلاعات کے مطابق ماہرين کي کونسل کے رکن آيت اللہ احمد خاتمي نے اس کانفرنس ميں صوبہ بوشہر کو رزميہ مرکز قرار ديتے ہوئے کہا کہ سامراج مخالف جذبات کي ستائش اور اغيار کي اجارہ داري سے نفرت اس کانفرنس کي خصوصيات ميں شامل ہے-  آيت اللہ احمد خاتمي نے کہا کہ رئيس علي دلواري نے غريب الوطني کے دور ميں قيام کيا اور بالآخر شہيد ہوئے-

صوبہ بوشہر ميں رہبر انقلاب اسلامي کے نمائندے آيت اللہ غلام علي صفائي بوشہري نے اس کانفرنس ميں انگريز سامراج کے خلاف جنوب کے قيام کي تشکيل اور اس کے علل و اسباب کے بارے ميں کہا کہ رئيس علي دلواري اور ان کے ساتھي عوامي قيام کے ذريعہ اس وقت کي سب سے بڑي طاقت يعني برطانيہ کو شکست دينے ميں کامياب رہے-

واضح ر ہے کہ بارہ شہريور مطابق تين ستمبر کو ، جو کہ رئيس علي دلواري کا يوم شہادت ہے ، ايران ميں انگريز سامراج سے مقابلے کے قومي دن کے طور پر منايا جاتا ہے-