• صارفین کی تعداد :
  • 1017
  • 9/4/2011
  • تاريخ :

آل سعود کو مقتدا صدر کي تجويز: بحرين سے فوري انخلاء کا انتظام کرو

مقتدا صدر
عراق ميں صدر گروپ کے سربراہ اور مذہبي راہنما سيد مقتداصدر نے سعودي عرب سے کہا ہے کہ وہ اپني فوج کو فوري طور پر بحرين سے واپس بلالے-

اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کے مطابق سيد مقتدا صدر نے جمعہ کے روز جرمن خبر رسان ايجنسي سے بات چيت کرتے ہوئے آل سعود سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ اپني فوج فوري طور پر بحرين سے واپس بلا لے تا کہ بحريني دوسروں کي مداخلت کے بغير اپنے مستقبل کا فيصلہ کرسکے اور جس طرح کہ بحريني عوام چاہتے ہيں اسي طرح سے فيصلہ کريں-

بعض ويب سائٹوں پر کہا گيا تھا کہ اگر آل خليفہ حکومت بحرين کے بزرگ عالم دين آيت اللہ شيخ عيسي قاسم کے خلاف کوئي کاروائي کرے تو مقتدي صدر سعودي حکومت کے خلاف اقدام کريں گے-

جرمن رپورٹر نے اس سلسلے ميں مقتدا صدر سے سوال کيا تو انھوں نے کہا: بڑے علماء کے خلاف اقدام جس اسلامي علاقے ميں بھي ہو وہ ہمارے خلاف اور ہمارے مشن کے خلاف اقدام سمجھا جاتا ہے-

انھوں نے کہا کہ بحرين کے بزرگ عالم دين کو دي گئي حاليہ دھمکياں نہايت شرمناک تھيں تا ہم اس کا يہ مطلب نہيں ہے کہ ہم اپنے پڑوسي کے خلاف جارحيت کريں گے بلکہ ہمارا مطالبہ يہ ہے کہ سعودي عرب اپني فوجيں بحرين سے فوري طور پر واپس بلائے تا کہ بحريني عوام اپنے مستقبل کے بارے ميں خود فيصلہ کريں-