• صارفین کی تعداد :
  • 680
  • 8/26/2011
  • تاريخ :

عالمي يوم قدس الہي وعدے کے تحقق تک جاري ہوناچاہئے

القدس لنا

فلسطيني اور لبناني علماء نے تاکيد کي ہے کہ جمعۃ الوداع کو عالمي يوم القدس کے طور پر منانا قدس شريف کي آزادي پر مبني الہي وعدے کے تحقق تک جاري رہنا چاہئے-

ابنا: العالم نيوز چينل کے مطابق صيداء ميں مسجد قدس کے امام جماعت شيخ ماھر حمود نے کہا ہے کہ روز قدس مسلمانوں کو جہاد، مبارزے اور اتحاد کي دعوت دينے کا نام ہے اور اس راستے پر يہ يقين رکھتے ہوئے کہ الہي وعدہ ضرور پورا ہو کر رہے گا اور اس بات پر قلبي ايمان کے ساتھ چلنے کا نام ہے-

جمعيت علماي مسلمان لبنان کے سربراہ شيخ احمد الزين نے العالم نيوز چينل کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا کہ ايسے وقت جب تمام استکباري قوتيں اسرائيل کي حمايت ميں مصروف ہيں ہم يہ نہيں کہ سکتے کہ مسئلہ فلسطين صرف فلسطينيوں سے متعلق ہے-

قدس اسلامي کونسل کے سربراہ شيخ عکرمہ صبري نے کہا کہ عالمي يوم قدس نئي نسل کے دل اور ذہن ميں مسئلہ فلسطين کے زندہ رہنے کا باعث بنا ہے- انہوں نے تاکيد کي کہ قدس شريف کي آزادي کيلئے مسئلہ فلسطين کو زندہ رکھنا انتہائي ضروري ہے-

بيت المقدس کے عوامي نمائندے جناب محمد طوطح نے کہا کہ عالمي يوم قدس بہت مفيد ہے اور قدس شريف کے اہالي کي حمايت کا اعلان ہے تاکہ وہ يہ محسوس نہ کريں کہ غاصب صہيونيستي رژيم کے مقابلے ميں تنہا ہيں، روز قدس انکي استقامت اور ثابت قدمي کا باعث بنا ہے-