• صارفین کی تعداد :
  • 603
  • 8/26/2011
  • تاريخ :

 يوم القدس جرائم پيشہ صہيوني رياست اور اس کے حاميوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن

ائی ایس او پشاور

پشاور ڈويژن کے صدر اويس الحسن نے کہا کہ انشاللہ وہ وقت دور نہيں جب قدس کي راہ ميں اپنے خون کا نذرانہ پيش کرنے والے شہدا کا خون رنگ لائے گا اور بيت المقدس پر ايک بار پھر اسلامي پرچم لہرائے گا-

ابنا: اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان، پشاور ڈويژن کے صدر اويس الحسن نے کہا کے يوم القدس فلسطين کے مسائل اور قدس کي غاصب صيہوني رياست کي نابودي کا ذريعہ ہے اور يوم القدس جرائم پيشہ صيہوني رياست اور اس کے حاميوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے- خونخوار صيہوني رياست کے خلاف عالم اسلام اور ملت فلسطين کي ساٹھ سالہ استقامت ،خاص طور پر 33 روزہ جنگ ميں ملت لبنان کي استقامت اور 22 روزہ جنگ ميں غزہ کے شہريوں کي پائيداري نے ثابت کر ديا کہ بيت المقدس صرف اتحاد، نظم و ضبء ہوشياري اور جد وجہد کے ذريعے ہي آزاد ہو سکتا ہے- مزيد برآں ہم پچھلے سال کوئٹہ ميں القدس ريلي کے قاتلوں کو حقيقي معنوں ميں ملت اسلاميہ کے غدار اور دشمن سمجھتے ہوئے حکومت وقت سے ان درندوں کي گرفتاري اور ان کو کيفر کردار تک پہنچانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہيں- انشاللہ وہ وقت دور نہيں جب قدس کي راہ ميں اپنے خون کا نذرانہ پيش کرنے والے شہدا کا خون رنگ لائے گااور بيت المقدس پر ايک بار پھر اسلامي پرچم لہرائے گا-