• صارفین کی تعداد :
  • 562
  • 8/26/2011
  • تاريخ :

يوم القدس حق و باطل کي پہچان کا دن ہے، رحمان شاہ

یوم القدس حق و باطل کی پہچان کا دن ہے

پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزي صدر نے کہا کہ پاکستان ميں گذشتہ مہينوں سے امريکي سفير کي خفيہ سرگرمياں تشويشناک ہيں، لہذا حکمرانوں سے اپيل ہے کہ امريکي سفير کي مشکوک سرگرميوں کا فوري نوٹس ليا جائے-

اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کے مرکزي صدر رحمان شاہ نے ديگر رہنما ؤ ں علي رضا، محمد منہال اور رضا مشہدي کے ہمراہ کراچي پريس کلب ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ يوم القدس اسلام کي حيات کا دن ہے، يہ فلسطين کا نہيں بلکہ اسلام کا اور اسلامي حکومت کا دن ہے نيز حق و باطل کي پہچان کا دن ہے- گذشتہ سال کي طرح امسال بھي جمعتہ الوداع يوم القدس با فرمان امام خميني شايانِ شان طريقے سے منايا جائے گا، اس سلسلے ميں آئي ايس او کے تحت ملک بھر ميں احتجاجي ريلياں، جلسے اور کانفرنسز منعقد کي جائيں گي، جبکہ مرکزي القدس ريلي پچيس رمضان المبارک کراچي ميں نمائش چورنگي سے 3 بجے سہ پہر نکالي جائيگي، ريلي کا اختتام تبت سينٹر پر کيا جائے گا جہاں اختتامي جلسہ منعقد ہوگا، ريلي ميں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، نامور شخصيات، طلبہ تنظيموں کے رہنماء بھي شرکت کريں گے، ريلي ميں اسکاؤٹس کے مختلف دستے القدس پريڈ پيش کريں گے-

انہوں نے اعلان کيا کہ کوئٹہ ميں بھرپور انداز ميں اُسي جوش و جذبہ کے ساتھ القدس ريلي نکالي جائے گي، کوئٹہ کے شہداء کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس القدس ريلي ميں شہيد ہونے والے شہداء عظيم افراد تھے، جن ميں صحافي برادري سے تعلق رکھنے والے افراد بھي شامل تھے، ان عظيم لوگوں کے لئے قائد حزب اللہ سيد حسن نصر اللہ نے کہا کہ يہ شہداء کوئٹہ کے شہداء نہيں بلکہ قدس کے شہداء ہيں، حماس کے رہنماء خالد مشعل نے بھي ان شہداء کو فلسطين ميں اسرائيل سے لڑنے والوں کے ہمراہ شہيد ہونے سے تشبيہ دي ہے، لہذا ہم اُن تمام شہداء القدس کو سلام پيش کرتے ہوئے ان سے عہد کرتے ہيں کہ شہداء کے خون کو رائيگاں نہيں جانے ديں گے-

رحمان شاہ نے پاکستان ميں جاري حاليہ دہشت گردي بالخصوص کراچي ميں ہونے والي پے در پے ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار امريکہ کو قرار ديتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ اور ديگر قانون نافذ کرنے والے ادارے يوم علي ع اور يوم القدس پر ملک بھر ميں نکالے جانے والے تمام چھوٹے بڑے جلسے جلوسوں کي سيکورٹي کو يقيني بنائيں، مرکزي صدر نے کہا کہ پاکستان ميں گذشتہ مہينوں سے امريکي سفير کي خفيہ سرگرمياں تشويشناک ہيں، لہذا حکمرانوں سے اپيل ہے کہ امريکي سفير کي مشکوک سرگرميوں کا فوري نوٹس ليا جائے اور بين الاقوامي قوانين کے مطابق فرائض انجام دينے پر پابند کيا جائے-