• صارفین کی تعداد :
  • 769
  • 8/26/2011
  • تاريخ :

عالمي يوم القدس (1432 ـ 2011) کے سلسلے ميں عالمي اہل بيت (ع) اسمبلي کا پيغام

یوم القدس

عالمي اہل بيت (ع) اسمبلي بھي 1432 کے يوم القدس کي آمد پر عظيم الشان امام راحل رحمۃ اللہ عليہ کو خراج تحسين و عقيدت پيش کرتے ہوئے ايک بار پھر مظلوم فلسطين کے کاز کي بھر پور حمايت پر زور ديتي ہے-

بسم اللہ الرحمن الرحيم

تين عشرے گذر گئے ہيں اس وقت سے جب امام خميني رحمۃ اللہ عليہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخري جمعے کو "عالمي يوم القدس" کا نام ديا- وہ تين عشرے جن کے دوران مستضعفين عالم نے عالمي استکبار و صہيونيت کے خلاف نفرت کا اونچي صدا سے نفرت کا اظہار کيا؛ اور ساتھ ہي ان کٹھ پتلي حکمرانوں کے خاتمے کا مطالبہ کيا جو طاقت و دولت کے تخت پر براجماں ہوکر امت کي مادي اور معنوي دولت اسلام کے قسم خوردہ دشمنوں کے گلے ميں انڈيل رہے تھے-

اور ہاں! آج امت کي داستان مختلف ہے؛ وہ پودا جو تيس سال قبل خميني کبير رحمۃ اللہ عليہ نے اپنے جد امجد حضرت حسين بن علي (ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امت کے ضمير ميں لگايا تھا، آج ايک تناور درخت ميں تيديل ہوچکا ہے- اس وقت علاقے کے غلام حکام يکے بعد ديگرے تخت بادشاہي سے خاک ذلت کي طرف کھينچے جارہے ہيں؛ بعض بے خانماں ہوکر دوسرے ممالک ميں آوارہ پھر رہے ہيں اور بعض الزامات کے پنچروں ميں بند اپنے بدبختي سے بھرپور مقدر کا سامنا کررہے ہيں جبکہ بعض ديگر نااميدي کے عالم ميں اپني بقاء کے لئے ہر تنکے کا سہارا لے رہے ہيں-

اور اس صورت حال ميں جو سربلند اور کامياب ہيں وہ بااستقامت اور ثابت قدم ملت فلسطين، غيور ملت ايران اور عظيم اسلامي امت کے تمام کے تمام انقلابي اعضاء ہيں جو بدستور «مردہ باد امريکہ» اور «مردہ باد  اسرائيل» کے نعرے لگارہے ہيں اور انہيں يقين ہے کہ وہ دن دور نہيں جب استکبار و استعمار کے مغرور سرغنے بھي اپنے غلاموں کي مانند حضيض ذلت ميں گريں گے کہ يہ اللہ کا وعدہ ہے کہ « و سيعلم الذين ظلموا اي منقلب ينقلبون»

ترجمہ: اور جن لوگوں نے ظلم کيا وہ جلد ہي جان ليں گے کہ وہ کونسي لوٹنے کي جگہ لوٹ کرجائيں گے-

بے شک يوم القدس کا رنگ و بو امسال کچھ اور ہے اور دنيا کے مسلمان جو جشن رمضان کو ـ خاص طور پر مصر، تيونس، يمن اور علاقے کے دوسرے ممالک ميں ـ زمانے کے فرعونوں کي سرنگوني کے جشن کے ساتھ ہم زمان ديکھ رہے ہيں، عالمي يوم القدس کي ريليوں ميں زيادہ سے زيادہ پر جوش انداز سے شرکت کرکے مسلمانوں کے قبلۂ اول کي قريب الوقوع آزادي کي خوشخبري کا نعرہ لگائيں گے-

عالمي اہل بيت (ع) اسمبلي بھي 1432 کے يوم القدس کي آمد پر عظيم الشان امام راحل رحمۃاللہ عليہ کو خراج تحسين و عقيدت پيش کرتے ہوئے ايک بار پھر مظلوم فلسطين کے کاز کي بھر پور حمايت پر زور ديتي ہے اور امت مسلمہ سے، قدس شريف کي آزادي تک حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي کي پيروي کي اپيل کرتي ہے- نيز يہ اسمبلي پيروان و محبان اہل بيت عصمت و طہارت کو بھي دعوت ديتي ہے کہ عالمي يوم القدس کے مراسمات کا بھرپور انعقاد کريں اور اس ميں بھرپور شرکت کو يقيني بنا کر حضرت مولائے متقين اميرالمؤمنين عليہ السلام کي اس وصيت کو عملي جامہ پہنائيں کہ «كونا لِلظّالمِ خَصما وَ لِلمَظلومِ عَوناً».

ظالم کے دشمن اور مظلوم کے حامي رہو-

عالمي اہل بيت (ع) اسمبلي

رمضان المبارک 1432