• صارفین کی تعداد :
  • 562
  • 8/26/2011
  • تاريخ :

فلسطين کا پيغام

فلسطین کا پیغام

تين عشرے گذر گئے ہيں اس وقت سے جب امام خميني رحمۃ اللہ عليہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخري جمعے کو "عالمي يوم القدس" کا نام ديا- وہ تين عشرے جن کے دوران مستضعفين عالم نے عالمي استکبار و صہيونيت کے خلاف نفرت کا اونچي صدا سے نفرت کا اظہار کيا؛ اور ساتھ ہي ان کٹھ پتلي حکمرانوں کے خاتمے کا مطالبہ کيا جو طاقت و دولت کے تخت پر براجماں ہوکر امت کي مادي اور معنوي دولت اسلام کے قسم خوردہ دشمنوں کے گلے ميں انڈيل رہے تھے-

اور ہاں! آج امت کي داستان مختلف ہے؛ وہ پودا جو تيس سال قبل خميني کبير رحمۃ اللہ عليہ نے اپنے جد امجد حضرت حسين بن علي (ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امت کے ضمير ميں لگايا تھا، آج ايک تناور درخت ميں تيديل ہوچکا ہے- اس وقت علاقے کے غلام حکام يکے بعد ديگرے تخت بادشاہي سے خاک ذلت کي طرف کھينچے جارہے ہيں؛ بعض بے خانماں ہوکر دوسرے ممالک ميں آوارہ پھر رہے ہيں اور بعض الزامات کے پنچروں ميں بند اپنے بدبختي سے بھرپور مقدر کا سامنا کر رہے ہيں جبکہ بعض ديگر نااميدي کے عالم ميں اپني بقاء کے لئے ہر تنکے کا سہارا لے رہے ہيں-