• صارفین کی تعداد :
  • 601
  • 8/22/2011
  • تاريخ :

بشار اسد: اوبامہ کي باتوں کي کوئي وقعت نہيں ہے

بشار اسد
شام کے صدر بشار اسد نے بيروني دباؤ کے مقابلے ميں استقامت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے امريکي صدر اوبامہ اور ترکي کے مؤقف پر شديد تنقيد کي ہے-

 شام کي خبررساں ايجنسي سانا کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے بيروني دباؤ کے مقابلے ميں استقامت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے امريکي صدر اوبامہ اور ترکي کے مؤقف پر شديد تنقيد کي ہے- شامي صدر نے کہا کہ سياسي اور سکيورٹي کے راہ حلوں کو ايک دوسرے کي تکميل کا باعث ہونا چاہيے انھوں نے کہا کہ شام کے بنيادي آئين ميں نظر ثاني کي جائے گي اور شام ميں انتخابات منعقد کرائے جائيں گے شامي صدر نے کہا کہ  امريکي صدر اوبامہ کي باتيں بے محل ہيں اور ان کي کوئي وقعت نہيں ہے- انھوں نے کہا کہ مغربي ممالک شام کے امن و امان کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہيں اور شامي حکومت انھيں ايسا کرنے کي ہر گز اجازت نہيں دے گي- انھوں نے کہا کہ کسي بھي ملک کو دوسرے ملک کے اندروني معاملات ميں مداخلت نہيں کرني چاہيے  اگر ترکي کو حالات پر تشويش ہے تو يہ اس کا حق ہے ليکن ترکي کو مرشد کا نقش ايفا نہيں کرنا چاہيے-