• صارفین کی تعداد :
  • 630
  • 8/22/2011
  • تاريخ :

ليبيا کے دارالحکومت طرابلس پرانقلابيوں کا قبضہ

لیبیا
ليبيا کے دارالحکومت طرابلس پرانقلابيوں نے قبضہ کرليا ہے شہر کے بعض حصوں ميں لڑائي جاري ہے انقلابيوں نے قذافي کے دو بيٹوں سيف الاسلام اور محمد کو گرفتار کرليا ہے-

ابنا: الجزيرہ اور العربيہ کے حوالے سے نقل کيا ہے کہ ليبيا کے دارالحکومت طرابلس پرانقلابيوں نے قبضہ کرليا ہے شہر کے بعض حصوں ميں لڑائي جاري ہے انقلابيوں نے قذافي کے دو بيٹوں سيف الاسلام اور محمد کو گرفتار کرليا ہے- ليبيا ميں انقلابيوں کے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے بعد بن غازي شہر ميں جشن کا سماں ہے- شہر ميں حزب اختلاف کے جھنڈے لہرا ديے گئے ہيں اورخوشي ميں ہوائي فائرنگ کي جارہي ہے- قذافي کا دفاع کرنے والے فوجيوں نے ہتھيار ڈال ديئے ہيں باب العزيزيہ کے قريب لڑائي جاري ہے بعض ذرائع کے مطابق انقلابيوں نے ليبيا کے ڈکٹيٹر معمر قذافي  قذافي کو بھي گرفتار کرليا ہے ليکن اس خبر کي ابھي انقلابيوں نے تصديق نہيں کي ہے-