• صارفین کی تعداد :
  • 528
  • 8/19/2011
  • تاريخ :

عبداللہ صالح کي واپسي کا فيصلہ اعلان جنگ ہوگا

علي ناصر البخيتي
يمن کے انقلابي رہنما ؤ ں کا کہنا ہے کہ مفرور ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کا وطن واپسي کا فيصلہ يمني عوام سے اعلان جنگ کے مترادف ہوگا -

يمن کے ايک انقلابي رہنما علي ناصر البخيتي نے العالم سے اپني گفتگو ميں کہا کہ اس وقت تمام گروہوں اور عبوري کونسل کا يہ متفقہ فيصلہ ہے کہ عبداللہ صالح کي حکومت کو جيسے بھي ہو برطرف کيا جائے - انہوں نے کہا کہ علي عبداللہ صالح نے يمن واپسي کے اپنے فيصلے کا اعلان کرکے يمني عوام سے اعلان جنگ کيا ہے

انہوں نے کہا کہ عبداللہ صالح نفسياتي مريض ہے اور ابھي اس نے حسني مبارک اور بن علي کے انجام سے سبق نہيں ليا ہے اور اسے ابھي تک يقين نہيں ہورہا ہے کہ يمن کے عوام اسے مسترد کرچکے ہيں يمن کے انقلابي رہنما البخيتي نے کہا کہ علي عبداللہ صالح کو چاہئے کہ وہ رياض ميں ہي مقيم رہے بصورت ديگر يمن ميں اسے جيل اور عدالتوں کي ہوا کھانا ہوگي يمن کے ايک اور انقلابي رہنما محمد مخلافي نے بھي کہا ہے کہ علي عبداللہ صالح کي وطن واپسي کي کوشش ايک ايسي جنگ کے شعلے بھڑکانے کي کوشش ہوگي کہ جس سے امريکہ اور سعودي عرب بھي محفوظ نہيں رہ سکيں گے ۔