• صارفین کی تعداد :
  • 710
  • 8/19/2011
  • تاريخ :

گوربا چوف کي روسي حکومت پر نکتہ چيني

ميخائيل گوربا چوف
سابق سويت يونين کے آخري صدر ميخائيل گوربا چوف نے موجودہ روسي حکومت کي کارکردگي پر کڑي نکتہ چيني کي ہے-

ابنا: ماسکو ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ميخائيل گوربا چوف کا کہنا تھا کہ وہ ملک کي موجودہ صورتحال سے خوش نہيں ہيں- گوربا چوف نے کہا کہ انہيں ملک کي آبادي، غربت، تعليمي شعبے ميں کي جانے والي اصلاحات اور صحت عامہ کي صورتحال پر سخت تشويش لاحق ہے- انہوں نے واضح کيا کہ روس کے آئين ميں يہ بات زور ديکر کہي گئي ہے کہ تعليم مفت اور سب کے لئے ہوگي ليکن اب صرف دولتمندوں کے لئے مختص ہوگئي ہے جبکہ دوا ؤ ں  کي گراني اور انکي فروخت سے خاص لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے- ميخائيل گوربا چوف نے کہا کہ روس کو اصل خطرہ ملک کے سياسي ڈھانچے ميں کي جانے والي تبديليوں سے ہے- انہوں نے ملک کو جمہوريت کے راستے پر گامزن کئے جانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کو اپني اجارہ داري پر نظر ثاني کرنا ہوگي ہے اور سويت يونين کي کميونسٹ پارٹي والي صورتحال سے باہر نکلنا ہوگا