• صارفین کی تعداد :
  • 531
  • 8/19/2011
  • تاريخ :

امريکي سرمايہ دہشتگردوں کے ہاتھوں لگا

امریکی سرمایہ دہشتگردوں کے ہاتھوں لگا
ايک تحقيق سے پتہ چلا ہے کہ امريکہ ميں لوگوں کے ادا کئے گئے ٹيکس ميں سے چھتيس کروڑ ڈالر افغانستان ميں طالبان کو دئے گئے ہيں-

پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق ايک تحقيق کے مطابق يہ رقم افغان کمپنيوں کے ساتھ امريکي مالي معاہدوں کے ذريعہ افغانستان ميں طالبان اور مقامي مجرمين کو دي گئي ہے- يہ تحقيق افغانستان ميں نيٹو کے سابق کمانڈر ڈيوڈ پيٹرياس کي طرف سے تشکيل دئے گئے ايک خصوصي ورکنگ گروپ نے کي ہے- واضح رہے کہ امريکہ کے زير کمان نيٹو افواج افغانستان ميں تقريبا" ايک عشرے سے جنگ ميں مشغول ہيں ليکن ان کي افغان کمپنيوں اور طالبان اور مقامي مجرمين کے مابين رابطے پر کوئي نگراني نہيں ہے اس لئے امريکہ کي طرف سے ان کمپنيوں کو جو رقم دي گئي ہے وہ طالبان کو پہنچائي جاتي ہے- مذکورہ ورکنگ گروپ کي تحقيقات کے مطابق يہ ثابت ہوا ہے کہ ان کمپنيوں کے ذريعہ اب تک چھتيس کروڑ ڈالر طالبان کو دئے گئے ہيں-

يادرہے امريکہ اور بعض علاقائي ملکوں نے طالبان اور القاعدہ کو جنم ديا تھا اور ان دہشتگرد تنظيموں کوہميشہ امريکہ کي خفيہ سياسي اور فوجي حمايت حاصل رہي ہے -ان تنظيموں نے جب بھي امريکہ کو ضرورت پڑي امريکہ کے مفادات کے ئے کام کيا ہے-