• صارفین کی تعداد :
  • 581
  • 8/14/2011
  • تاريخ :

امريکہ اور صہيوني رياست شام کے خلاف سرگرم

امریکہ اور صہیونی ریاست شام کے خلاف سرگرم
شام کے مشرقي شہر لاذقيہ ميں مسلح افراد کے حملوں کے بعد شام کي فوج، بلوائيوں کا مقابلہ کرنے کے شہر ميں داخل ہو گئي ہے-

ابنا: شام کے ذرائع نے بتايا ہے کہ شام کي فوج نے لاذقيہ ميں متعدد افراد کو گرفتار کر ليا ہے جبکہ کچھ لوگ زخمي بھي ہوئے ہيں- شامي ميڈيا نے کہا ہے کہ شہر لاذقيہ ميں مسلح گروہوں نے بڑي تيزي سے حملے کرنا شروع کردئے تھے تاہم شام کي فوج نے شہر ميں داخل ہو کر امن قائم کرنے کي کاروائياں شروع کر دي ہيں- شامي ميڈيا کے مطابق شہر لاذقيہ کے عوام نے مسلح افراد کے ٹھکانوں کا پتہ چلانے ميں فوج کا ساتھ ديا ہے-