• صارفین کی تعداد :
  • 774
  • 8/14/2011
  • تاريخ :

 بحريني آل خليفہ اور قطري آل ثاني کي ابلاغي جنگ ميں شدت

 بحرینی آل خلیفہ اور قطری آل ثانی کی ابلاغی جنگ میں شدت
آل خليفہ حکومت کے حاميوں نے حال ہي ميں ايک قطري وزير خارجہ "شيخ حمد بن جاسم آل ثاني" کا ايک صوتي ريکا رڈ ڈھونڈ ليا ہے جس ميں قطري وزير خارجہ نے کہا ہے کا "قطر اس کے بعد خليفي حکومت کے مخالفين کي ميزباني کرے گا"-

اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي ر پو ر ٹ کے مطابق آل خليفہ حکومت قطر پر الزام لگا رہي ہے کہ وہ منامہ سے "جزيرہ حوار" کھودينے کا بدلہ لينا چـاہتا ہے جبکہ خليج فارس کي رياستوں کے گاڈ فادر "خاندان آل سعود" نے ان دو رياستوں کے درميان امن کے قيام کے لئے ماہ مبارک رمضان کے آخر ميں مذاکرات منعقد کرنے کا اعلان کيا ہے-

قطر کے نيوز چينل "الجزيرہ" نے حال ہي ميں ايک پروگرام نشر کيا جس کو آل خليفہ حکمرانوں نے بحريني عوام کے احتجاج کے سلسلے ميں اپني پاليسيوں کے منافي قرار ديا اور يہيں سے دو خاندانوں کے درميان ابلاغي جنگ کا آغاز ہوا-

بحرين پر مسلط آل خليفہ حکمرانوں نے قطر کے حکمران خاندان آل ثاني پر بحرين کے حوالے سے بدنيتي الزام لگايا ہے اور کہا کہ قطر کي حکومت جزيرہ الحوار کے سلسلے ميں عالمي عدالت کے فيصلے کو چيلنج کررہا ہے-

عالمي عدالت نے بحرين ميں امريکي بحري بيڑے کي تعيناتي کے بعد ان دو رياستوں کے درميان 50 سالہ تنازعے کا خاتمہ کرتے ہوئے مجمع الجزائر الحوار کو بحرين کا حصہ قرار ديا تھا-

آل خليفہ حکومت کے حاميوں نے حال ہي ميں ايک قطري وزير خارجہ "شيخ حمد بن جاسم آل ثاني" کا ايک صوتي ريکاя ڈھونڈ ليا ہے جس ميں قطري وزير خارجہ نے کہا ہے کا "قطر اس کے بعد خليفي حکومت کے مخالفين کي ميزباني کرے گا"-

اس ريکا ر ڈ ميں قطري وزير خارجہ نے آل خليفہ حکومت پر قطر کے خلاف سازشيں کرنے کا الزام لگايا ہے اور کہا ہے کہ "آل خليفہ حکومت 1996 ميں قطر کے حکمران خاندان کا تختہ الٹنے کي سازش اور بڑي مقدار ميں اسلحہ قطر ميں داخل کرنے جيسے اقدامات ميں ملوث رہي ہے-

شيخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثاني نے مزيد کہا ہے کہ آل خليفہ خاندان الزام لگاتا ہے کہ قطر اس کے خلاف سازشيں کررہا ہے جبکہ يہ خاندان بھول گيا ہے کہ اس نے امير قطر کے خلاف سازش کي تھي-

خليفي حکومت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ الجزيرہ ٹي وي چينل کے تمام پروگرام شيخ حمد بن جاسم کي ان ہي باتوں کا تسلسل ہيں-

ادھر مڈل ايسٹ آنلائن نے کہا اسي سلسلے ميں اپني сوъ کے آخر ميں لکھا ہے: ماہ مبارک رمضان کے آخر ميں آل خليفہ اور آل ثاني خاندان کے درميان مذاکرات کے سلسلے ميں آل سعود خاندان کي طرف سے

کوششيں جارہي ہيں ليکن ان مذاکرات کي صحيح تاريخ کا تا حال تعين نہيں ہوسکا ہے-