• صارفین کی تعداد :
  • 2004
  • 8/13/2011
  • تاريخ :

ماہ رمضان کي عظمت

رمضان المبارک

پوري دنيا ميں بسنے والے  مسلمان ايک جسم  کي مانند ہيں - وہ کسي بھي قوم سے تعلق رکھتے ہوں ، کسي بھي مسلک سے ان کا تعلق ہو ، دنيا کے کسي بھي علاقے ميں بستے ہوں ليکن  مذ ہب کے رشتے کي بنا پر ان ميں يکسانيت پائي جاتي ہے -  ماہ رمضان کے  آتے ہي پوري  اسلامي دنيا ميں سعادت و برکات کے دسترخوان بچھ  گۓ ہيں -  ماہ رمضان کے بابرکت مہينے ميں بڑے اہتمام کے ساتھ قيام و قعود ، رکوع و سجود ، دعا و مناجات اور قرآن   کي تلاوت کي جا رہي ہے - ماہ رمضان خدا کي طرف سے ايک عظيم نعمت ہے - آج سے چودہ سو سال پہلے رحمت اللعالمين حضرت محمد صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے   اس مہينے کے بارے ميں عوام الناس کو خوشخبري کچھ اس طرح سے سنائي  -

 " اے لوگو !  خدا کا مہينہ برکت و رحمت اور مغرفت کے ساتھ تمہاري طرف آ رہا ہے - وہ مہينہ جو خدا کے نزديک بہترين ہے جس کے ايام بہترين ايام ، جس کي راتيں بہترين راتيں  اور جس کي گھڑياں بہترين گھڑياں ہيں -

اس مہينے ميں تمہاري سانسيں ذ کر خدا ميں پڑھي جانے والي تسبيح کا ثواب رکھتي ہيں ، تمہاري نينديں عبادت ، اعمال مقبول اور دعائيں مستجاب ہيں - اپنے پروردگار کے سامنے سچي نيتوں اور پاکيزہ دلوں کے ساتھ روزہ رکھنے اور قرآن حکيم کي تلاوت کرنے کي توفيق کي دعا کرني چاہيے - وہ شخص بڑا بد قسمت ہے جو اس عظيم مہينے ميں خداوند کريم کي عطا ؤ بخشش سے بہرہ مند نہ ہو سکے -

اس مہينے کي بھوک اور پياس کے ذريعے روز قيامت کي بھوک اور پياس کو ياد کرو ، غريبوں اور بے سہاروں کي مدد اور تائيد و تصديق کرو بڑے بوڑھوں کا احترام کرو اور چھوٹوں کے ساتھ مہر و محبت سے پيش آؤ ، عزيز و اقارب کے يہاں آؤ جاؤ ، زبان نامناسب باتيں کرنے، کان ناروا آوازيں سننے اور نگاہ ناجائز چيزيں ديکھنے سے محفوظ رکھو ، يتيموں کے ساتھ اچھا سلوک کرو تاکہ تمہارے يتيموں کے ساتھ اچھا سلوک کيا جائے ، گناہوں سے توبہ ؤ استغفار کرو کيونکہ سب کو خدا کے پاس پلٹ کر واپس جانا ہے-

اميرالمؤمنين حضرت علي عليہ السلام نے فرمايا ہے : " سب سے پہلا وہ شخص جس نے روزہ رکھا ہے حضرت آدم عليہ السلام ہيں "

 

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

فلسفہ تيمم کيا ہے؟

وضو ، غسل اور تيمم کا فلسفہ کيا ہے؟

فلسفہ قرباني (حصّہ ششم)

فلسفہ قرباني (حصّہ پنجم)

فلسفہ قرباني (حصّہ چهارم)