• صارفین کی تعداد :
  • 619
  • 8/13/2011
  • تاريخ :

عبداللہ صالح کي نئي شرائط

عبداللہ صالح
ايسے عالم ميں کہ جب يمن کے انقلابي ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کي اقتدار سے غيرمشروط عليحدگي پر تاکيد کر رہے ہيں، وہ خليج فارس تعاون کونسل کے مجوزہ منصوبے پر دستخط کے لئے نئي شرطيں عائد کر رہے ہيں -

ابنا: عبداللہ صالح نے اعلان کيا ہے کہ وہ خليج فارس تعاون کونسل کے منصوبے پر اس صورت ميں دستخط کريں گے کہ جب کمانڈر علي محسن صالح الاحمر جو انقلابيوں سے جا ملے ہيں اور حاشد قبيلے کے سربراہ صادق الاحمر منصوبے پر دستخط سے پہلے يمن سے باہر نکل جائيں-

يہ ايسے وقت ميں ہے کہ جب يمني حکومت کے مخالفين خليج فارس تعاون کونسل کے منصوبے کي مخالفت کا بارہا اعلان کر چکے ہيں-

علي عبداللہ صالح اب تک تين بار خليج فارس تعاون کونسل کے منصوبے پر دستخط کرنے پرراضي ہوئے ليکن آخري لمحات ميں انہوں نے دستخط کرنے سے انکار کر ديا-

خليج فارس تعاون کونسل کے منصوبے کے مطابق علي عبداللہ صالح کي حکومت اقتدار بتدريج انقلابيوں کے سپرد کر دے گي-

يمني عوام جنوري دو ہزارگيارہ سے علي عبداللہ صالح کي تينتيس سالہ آمرانہ حکومت کے خلاف انقلابي تحريک چلا رہے ہيں اور ان کي غيرمشروط معزولي چاہتے ہيں-