• صارفین کی تعداد :
  • 697
  • 8/13/2011
  • تاريخ :

حزب اللہ ايک سوچ کا نام ہے

حزب الله
حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اسلامي استقامت کي اسرائيلي رياست کےسوا کسي سے دشمني نہيں ہے-

ابنا: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹي سکريٹري جنرل شيخ نعيم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ صرف کوئي مسلح گروہ يا محدود تعداد ميں اسلحہ رکھنے والا کوئي گروہ نہيں ہے جسے دشمن ختم کرنا چاہتے ہيں بلکہ يہ ايک سوچ ہے جس کا مقصد لبنان کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانا ہے-

حزب اللہ کے اس اعلي عہديدار نے اپنے بيان کے دوسرے حصے ميں لبنان کے تيل کے ذخائر کو لوٹنے کے لئے اسرائيلي رياست کے فوجي اقدامات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ صہيونيوں کو لبناني عوام کي دولت لوٹنے کي ہرگز اجازت نہيں دے گي-

شيخ نعيم قاسم نے شام کے سلسلےميں بيان جاري کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل ميں لبناني حکومت کے حاليہ موقف کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک ميں جو کچھ بھي ہو رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے اور شام ميں اغيار کي مداخلت اس ملک کي سياسي اورسيکو ر ٹي صورت حال ماضي سے زيادہ بحراني ہونے کا باعث بنے گي-