• صارفین کی تعداد :
  • 572
  • 8/13/2011
  • تاريخ :

ليبيا کے انقلابيوں کي پيشقدمي جاري

لیبیا
ليبيا کے انقلابيوں نے شمال مغربي ليبيا کے شہر تورغہ کے ايک بڑے علاقے پر کنٹرول حاصل کر ليا ہے-

ابنا: موصولہ ر پو رٹ  کے مطابق ليبيا کے انقلابيوں نے مصراتہ کے جنوب ميں چاليس کلوميٹر کے فاصلے پر واقع تورغہ شہر کي جانب پيش قدمي کرتے ہوئے اس ملک کے ڈکٹيٹر قذافي کے ايجنٹوں کو اس سے باہر نکال ديا اور اس شہر کے بڑے حصے پر اپنا کنٹرول قائم کر ليا-

انقلابيوں نے اس شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ليبيا کے سبز جھنڈے کو جو قذافي کا جھنڈا ہے، نذرآتش کرديا اور خوشياں منائيں-

ليبيا کے انقلابيوں نے پندرہ مئي سے طرابلس کے مشرق ميں دو سو کلوميٹر کے فاصلے پر واقع شہر مصراتہ کا کنٹرول اپنے ہاتھ ميں لے ليا ہے-

ادھر تيل سے مالامال علاقے بريقہ ميں ڈکٹيٹرقذافي کےايجنٹوں کےساتھ جھڑپ ميں گيارہ انقلابي ہلاک ہوگئے ہيں -

گذشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران تيل سے مالا مال شہر بريقہ پر قبضہ کے لئے انقلابيوں اور قذافي کے ايجنٹوں کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں گيارہ انقلابي جاں بحق اورتقريبا پچاس ديگر زخمي ہوگئے ہيں -

ليبيا کے انقلابيوں نے بريقہ سے پندرہ کلوميٹر کے فاصلے پر واقع ايک رہائشي علاقے پرکنٹرول حاصل کر ليا ہے-

انقلابيوں کو توقع ہے کہ بريقہ پر کنٹرول حاصل کر کے وہ قذافي کے ايجنٹوں کےساتھ جنگ ميں ايک بڑي کاميابي حاصل کر ليں گے-

بريقہ پر کنٹرول کے بارے ميں متضاد خبريں مل رہي ہيں - ليبيا کے انقلابيوں کے ترجمان محمد الرجالي نے کل کہا تھا کہ انقلابيوں نے تين ہفتے کي جھڑپوں کے بعد ايک بار پھر شہر بريقہ پر کنٹرول حاصل کر ليا ہے-