• صارفین کی تعداد :
  • 1129
  • 8/12/2011
  • تاريخ :

شيعہ کے خلاف جديد فتنہ

فیلم-الاسباط

" الاسباط " وہ نام  ہے جو آج کل بہت سننے ميں آ رہا ہے اور اس نے  ہمارے  مذ ہبي اعتقادات اور ايمان کے متعلق بہت زيادہ تحفظات پيدا کر ديۓ ہيں -

قصّہ يہاں سے شروع ہوتا ہے کہ کويت ميں سينما سے  متعلقہ ايک  ادارے نے  وھابي عرب شيوخ  کي سرمايہ کاري کي بدولت ايک توہين آميز ڈرامہ سيريل تيار کيا ہے  اور اس ميں مسلّم تاريخي  حقائق کو مسخ کرکے شيعہ مذ ہب کي بنياد کو افسانوي ظاھر کرنے  اور  اس نوراني مکتب کي  بنياد کو يھوديوں کے ساتھ ملانے کي مذموم کوشش کي گئ‏ ہے -

 اس ڈرامہ سيريل کي تياري پر بےحد زيادہ لاگت آئي ہے اور اس کے مقاصد بدبختي کي طرف جاتے ہيں جن ميں معاويہ کي اصليت کو پاک ظاہر کرنا ، مذ ہب شيعہ جن بنيادوں پر قائم  ہوا انہيں مبھم ظاہر کرنا اور شيعہ اماموں کے  معاويہ کے ساتھ  نتازعات کے نہ ہونے کي طرف اشارہ کرتا ہے -

 خيال يہ کيا جاتا ہے کہ  يہ توہين آميز سيريل  مشہور و مقبول  ايراني تاريخي ڈراموں  از جملہ  " مختار نامہ " اور " امام علي عليہ السلام " کے جواب ميں  بنايا گيا ہے -

اگر چہ  معاويہ  کي فريب کار شخصيت اور ديني ڈھانچے پر اس کي ہيبت ناک  ضربات  ايک روشن امر ہے جس سے انکار ممکن نہيں،  اس کي  حضرت اميرالمومنين علي بن ابي طالب (عليه السلام اور حضرت امام حسن مجتبي کے ساتھ دشمني ثابت  اور واضح ہے ليکن  تفرقہ پھيلانے کي غرض سے ايسے اقدام کيۓ  جس ميں اس کے شرم آور اور  تاريک چہرے کو پاک ظاہر کرنے کي کوشش کي گئي ہے -

سامراء،تخریب،تخریب سامراء

وھابي   اور  سلفي تفکرات  کے پيشرو

شيعہ مذ ہب کے  مقدس مرتبے  اور تابناک چہرے کو خراب ظاھر کرنے کے ليۓ ہر روز نئي سے نئي روش کا استعمال  کرتے ہيں -

ايک دن انہوں نے  بقيع  اور سامرا ميں اھل بيت  کي پاک قبروں کو خراب کرکے يہ کام کيا تو آج  بے بنياد ڈراموں کي تشہير سے يہ کام کر رہے ہيں -

اس سلسلے ميں چند ضروري اور ناگزير نکات پر توجہ ضروري ہے - 

1- آيت "فمن اعتدي عليکم فاعتدوا عليه بمثل ما اعتدي عليکم"  کے مطابق ہميں اس طرح سے حکم ہوا ہے کہ  ہمارے ثقافتي اور غير ثقافتي دشمنوں کے حملوں کے  طريقوں کے مقابلے ميں ہم بھي  اسي روش اور طريقہ کو بروۓ کار لائيں -

اگر وہ  سافٹ ويئر تيار کرتے ہيں تو ہميں بھي حتما اسي طريقہ سے ان کا مقابلہ کرنا چاہيۓ - اگر وہ فيلم اور ڈرامہ سيريل کي تياري کو اپنا طريقہ کار بناتے ہيں  تو ہميں بھي  اسي طريقے  کو  مقابلے کے ليے ہتھيار کے طور پر استعمال کرنا چاہيۓ -

اگر چہ آخري سالوں ميں تاريخي حوالے،  بالخصوص تاريخ اسلام کے متعلق بہت اچھے ڈرامہ سيريل  بناۓ گۓ اور نشر ہوۓ ليکن لگتا يوں ہے کہ  ان آثار کا ھنري اور جمالياتي انداز تاريخي ، کلامي اور اعتقادي پہلوؤں پر غالب تھا اور  يہي   بات فتنہ گروں کي رختنہ اندازي کے ليۓ زمينہ ساز بني  ہوئي ہے-

فیلم-الاسباط

2- اگر چہ  حضرت امام خميني رحمتہ اللہ عليہ کي  مسلمانوں کے اتحاد کے متعلق  قميتي ميراث  کي حفاظت ايک اہم امر ہے  ليکن حريم مکتب اھل تشيع کا دفاع اور شيعہ کے خلاف زہر آلود  پروپيگنڈے  کو قبول نہ کرنا بھي  ہماري ايک اہم ذمہ داري ہے جس سے انکار نہيں کيا جا سکتا ہے -  

 عالمانہ جانچ پڑتال اور  علمي  و تاريخي تحقيق اگر ميڈيا کے اخلاق و آداب کے دائرہ ميں ہو تو  اتحاد مسلمين کو کوئي نقصان نہيں ہو گا -

3-  ريڈيو ، ٹيلي ويژن، اخبارات ، انٹرنيٹ ويب سائٹوں ، مختلف جماعتوں ، اداروں  اور علمي و  مذ ہبي حلقوں کو چاہيۓ  کہ بروقت اقدام کرتے ہوۓ اس حرکت کي نفي کريں اور ايسے  واقعات کے تکرار ہونے کي مناسب روک تھام کي جاۓ -

يہاں يہ بات قابل ذ کر ہے کہ   يہ اقدام دشمنوں کي طرف سے  اھل تشيع ميراث کے خلاف سرد جنگ کے سلسلے کي نئي کڑي ہے جس کا  انشاءاللہ  جہان اسلام کے اندر مناسب اور کامل جواب ديا جاۓ گا -

 تبيان ويب سائٹ اس منظم مکروہ حرکت کي مذمّت کرنے کے ساتھ اپنے مومن اور  محترم قارئين کي آگاہي کے ليۓ اس ڈرامہ سيريل  کے متعلق ماہرين کي  سلسلہ وار تحارير پيش کرے گي -

ہماري تحارير کے منتظر رہيں

شعبۂ  تحرير و پيشکش تبيان