• صارفین کی تعداد :
  • 654
  • 8/7/2011
  • تاريخ :

امريکہ اور بحرين کے درميان خفيہ معاہدہ

امریکہ اور بحرین کے درمیان خفیہ معاہدہ
امريکہ اور بحرين نے بحرين ميں امريکہ کے پانچويں بحري بيڑے کي تعيناتي کي مدت ميں توسيع کے ليے ايک خفيہ معاہدہ کيا ہے-

ابنا: پريس ٹي وي کي ر پو رٹ  کے مطابق اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امريکي کانگرس کي تحقيقاتي کميٹي کے حوالے سے  ر پو رٹ  دي ہے کہ امريکہ کے سابق صدر جارج ڈبليو بش اور بحرين کي حکومت نے سنہ دو ہزار ايک ميں بحرين ميں امريکہ کے پانچويں بحري بيڑے کي تعيناتي کي مدت ميں توسيع کي تھي-

خليج فارس کي جنگ کے بعد امريکہ اور بحرين نے انيس سو اکانوے ميں بحرين ميں امريکہ کے پانچويں بحري بيڑے کي دس سال تعيناتي کے بارے ميں ايک معاہدے پر دستخط کيے تھے-

سنہ دو ہزار ايک ميں اس معاہدے ميں دو ہزار گيارہ تک توسيع کي گئي ليکن اس خفيہ معاہدے کے مطابق اس معاہدے ميں دو ہزار سولہ تک توسيع کي گئي ہے-

اس معاہدے کے مطابق امريکہ اپنے پانچويں بحري بيڑے کے ليے بحرين کے فوجي اڈوں کو استعمال کر سکتا ہے-

اس کے علاوہ اس معاہدے کے مطابق امريکي فوجي بحرين کے فوجيوں کو تربيت بھي ديں گے-