• صارفین کی تعداد :
  • 718
  • 8/7/2011
  • تاريخ :

غزہ ميں غربت

غزہ میں غربت
انساني حقوق کے ايک سرگرم کارکن حسين نوارہ نے کہا ہے کہ غزہ ميں حالات انتہائي تشويشناک ہيں اور اس علاقے کے لوگوں کو مدد کي شديد ضرورت ہے-

ابنا: برطانيہ ميں فلسطين کے ليے انصاف کے مرکز کے سربراہ حسين نوارہ نے پريس ٹي وي سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹي ميں حالات انتہائي تشويشناک ہيں اور اس علاقے کے عوام کو عالمي امداد خاص طور پر طب کے شعبے ميں امداد کي سخت ضرورت ہے-

انہوں نے کہا کہ غزہ پٹي ميں بہت سي دواؤں اور طبي آلات کي تاريخ گزر چکي ہے اور ان ميں سے نوے فيصد اشيا قابل استعمال نہيں ہيں-

حسين نوارہ نے مزيد کہا کہ غزہ کے بہت سے لوگ غربت ميں زندگي بسر کر رہے ہيں اور اسرائيل اپني پاليسيوں کے ذريعے انہيں غربت ميں گرفتار اور وسائل و امکانات سے دور رکھنا چاہتا ہے-

واضح رہے کہ اس وقت غزہ ميں ساٹھ فيصد سے زائد لوگ غربت ميں زندگي بسر کر رہے ہيں-