• صارفین کی تعداد :
  • 1078
  • 8/7/2011
  • تاريخ :

آيت اللہ صافي نے صوماليہ کے قحط زدگان کے لئے سہم امام (ع) خر چ کرنے کي اجازت دي

آیت اللہ العظمی صافی گلپائکانی
آيت اللہ العظمي صافي گلپائکاني نے قحط سالي کے المئے پر اپنے بيان ميں کہا ہے کہ صوماليہ کے قحط سالي کے متاثرين کو سہم امام (ع) سے مدد فراہم کرنا جائز ہے-

اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپو رٹ  کے مطابق آيت اللہ العظمي شيخ لطف اللہ صافي گلپائگاني نے افريقہ کے اسلامي ملک صوماليہ کي خشک سالي اور شديد قحط سالي کي مناسبت سے پيغام جاري کيا ہے-

شہر مقدس قم کے مرجع شيعہ کے پيغام کا متن درج ذيل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

قال الله الحكيم: و يؤثرون علي انفسهم و لو كان بهم خصاصة - 

اور اپني جانوں پر انہيں ترجيح ديتے ہيں اگر چہ خود اِنہيں شديد حاجت ہي ہو-

(سورہ حشر آيت 9)-

ذرائع ابلاغ پر صوماليہ کے قحط زدہ مسلمانوں کي دکھائي دينے والي تصويريں اور مناظر ہر انسان کے دل کو دکھ اور صدمہ پہنچا رہے ہيں-

اگر تمام مسلمانان عالم ـ خاص طور پر رمضان المبارک کے اس مہينے ميں جس ميں روزہ داروں کي ايک اہم ذمہ داري غرباء کي غذائي ضروريات پوري کرنا ہے ـ اپنے فرائض پر عملدرآمد کرتے امر مسلم يہ ہے کہ صوماليہ کے مسلمانوں کو اس قسم کي افسوسناک صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑتا-

آج تمام مسلمانوں کو اپنے ديني بھائيوں اور بہنوں کي مدد کے لئے اٹھ کھڑا ہونا چاہئے اور معصوم بچوں کو قطعي موت سے نجات دلائيں-

يہ بھي ہمارے لئے ايک کڑي آزمائش ہے- ايران کي مسلم ملت ـ جو ہميشہ ان سخت حالات ميں محتاجوں اور غريبوں کي ہمہ جہت مدد کرتي رہي ہے ـ ان سخت حالات ميں بھي ايثار کريں اور حتي اپنے روزانہ اخراجات کو کم کرکے صوماليائي مسلمانوں کو حيات کا تحفہ دے اور ہمارے مولا حضرت بقيۃ اللہ الاعظم عَجَّلَ اللہُ تَعالي فَرَجَهُ الشَّريف کے قلب مقدس کو خوشنود کرے-

ايثارگر مؤمنين اپنے ذاتي تبرعات کے علاوہ سہم مبارکِ امام عليہ السلام کي ايک تہائي بھي صوماليائي مسلمانوں کي مدد کے لئے خر چ  کرسکتے ہيں-

خداوند متعال سے التجا کرتا ہوں کہ تمام روزہ داروں اور ايثارگروں پر بے انتہا رحمتيں نازل فرمائے اور اس عظيم آزمائش سے عہدہ برآ ہونے ميں سرخروئي عطا فرمائے-

چهارم رمضان المبارك 1432

 لطف الله صافي

واضح رہے کہ مرجع عاليقدر حضرت آيت اللہ العظمي صافي گلپايگاني نے صوماليہ کے قحط زدگان کے لئے 50 لاکھ تومان کي مالي امداد روانہ کردي ہے-