• صارفین کی تعداد :
  • 678
  • 8/4/2011
  • تاريخ :

امدادي امن کاروان کے پاراچنار پہنچنے پر جشن کا سماں

پاراچنار
امدادي امن کاروان کے پاراچنار پہنچنے پر جشن کا سماں, پارا چنار کي فضائيں لبيک يا حسين کي صدائوں سے گونج اٹھيں

ابنا: مجلس وحدت مسلمين پاکستا ن کے امدادي امن کارواں کا پاراچنار ہنچنے پر پورے علاقہ ميں جشن کا سماں ،گذشتہ پانچ سالوں سے محصور پارا چنار کے مظلوم عوام کي فرط جذبات سے اشکبار ہو گئيں اور انہوں لبيک يا حسين کي صدائوں ميں کاروان کا پرتپاک استقبال کيا پاراچنار سے ملنے والي اطلاعات کے مطابق سينکڑوں گاڑيوں پر مشتمل استقبالي جلوس کے شرکا ء نے کاوران پر گلپاشي کي شرکائے کاروان نے پارا چنار پہنچتے ہي سے سے پہلے شہيد قائد علامہ سيد عارف حسين حسيني کے مزار پر حاضري دے کر شہيد کے ساتھ عہد وفا کيا اور کاروان کے ساتھ جانے والے امدادي سامان کي تقسيم کاسلسلہ شروع کر ديا گيا، اشيائے خورد و نوش، لائف سيونگ ادويات اور ديگر اشيائے ضروريہ پر مشتمل يہ امدادي سامان پارا چنار کے مظلوم مسلمانوں ميں بلا امتياز تقسيم کياجا رہا ہے ،ادھر کاروان کے پارا چنار پہنچنے کے بعد مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي دفتر اسلام آباد ميں ملک بھر سے تہنيتي پيغامات کا سلسلہ شروع ہو گيا ہے اور اسے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کي ايک بہت بڑي کاميابي قرار ديا جا رہا ہے-