• صارفین کی تعداد :
  • 697
  • 8/4/2011
  • تاريخ :

افغانستان ميں چار امريکي فوجي ہلاک

افغانستان
ريڈيو تہران کي پشتو سروس کي رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے بتايا کہ صوبہ ننگرہار کے غني خيل شہر ميں امريکي فوج کا ايک ٹينک تباہ کرديا گيا جس کے نتيجے ميں اس پر سوار تين افراد ہلاک ہوگئے-

ابنا: ترجمان کے مطابق اسي صوبے کے فارم چار اور بتي کوٹ علاقوں ميں آج صبح پانچ بجے ايک فوجي سازو سامان کے قافلے پر بھي حملہ کيا گيا جس ميں دو کنٹينر تباہ ہوگئے- رپورٹ کے مطابق صوبہ لوگر کے صدر مقام کے نزديک علي خان کلا علاقے ميں آج صبح ہونے والے حملے ميں دو ٹينکوں کو تباہ کرديا گيا جبکہ دو ٹينک احمد شاہ کلا علاقے ميں تباہ کئے گئے ہيں-

ادھر افغانستان کے شمالي صوبے قندوز ميں ہونے والے ايک کار بم دھماکے سے افغانستان انٹيلي جنس کے سربراہ ہلاک ہوگئے ہيں- اس کار بم دھماکے ميں تين شہري زخمي بھي ہوئے ہيں دوسري طرف امريکہ کا ايک ڈرون طيارہ افغانستان کے ننگرہار صوبے ميں گر کر تباہ ہوگياہے پوليس نے فوري طور پر جائے حادثہ کو محاصرے ميں لے ليا اور غيرملکي فوجي تباہ شدہ طيارے کو اٹھا کر لے گئے-