• صارفین کی تعداد :
  • 570
  • 8/4/2011
  • تاريخ :

باب شہادت وا ہے ہنوز؛ اکتاليسواں شہيد قافلہ شہداء ميں شامل

بحرین
بحرين کے علاقے سترہ ميں 59 سالہ حاج عيسي احمد الطويل آل خليفہ اور آل سعود کے جلادوں کي جانب سے زہريلي گيس کا نشانہ بن کر شہيد ہوگئے ہيں-

ابنا  کي رپورٹ  کے مطابق بحرين کے علاقے السترہ ميں خليفي سعودي جرائم کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر خليفي غاصبوں اور سعودي جارحوں نے پر تشدد حملے کئے اور جلادوں کي جانب سے ‌زہريلي گيس کے بے تحاشا استعمال کے نتيجے ميں 59 سالہ بحريني شہري حاج عيسي احمد الطويل نظام تنفس بري طرح متاثر ہونے کي بنا پر جام شہادت نوش کرگئے اور يون انقلاب بحرين کے آغاز سے لے کر شہيد ہونے والے حريت پسند انقلابيوں کي تعداد 41 ہوگئي ہے-

حاج عيسي احمد الطويل جمعہ کے روز کے آمريت و استبداد مخالف مظاہروں ميں مسموم ہوگئے تھے اور انھوں نے کل اتوار کے روز جام شہادت نوش کيا-