• صارفین کی تعداد :
  • 644
  • 7/30/2011
  • تاريخ :

کوئٹہ: دوسرے دن بھي دہشت گردوں کے حملے، گيارہ شيعہ شہيد

کوئٹہ
کوئٹہ ميں کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناصبي وہابي دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے گيارہ شيعيان اہل بيت (ع) کو شہيد کر ديا-

ابنا: کوئٹہ ميں ہفتہ کي صبح کو کالعدم دہشت گردتنظيموں کے ناصبي وہابي درندوں نے فائرنگ کر کے گيارہ شيعہ افراد کو شہيد کر ديا- موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گردي کا واقعہ اسپيني روڈ پر بس اسٹاپ کے نزديک پيش آيا ،عيني شاہدين نے شيعت نيوز کے نمائندے کو بتايا کہ مومنين کي ايک سوزوکي اور ايک رکشہ علمدار روڈ کوئٹہ سے ہزارہ ٹاؤن کي طرف جا رہے تھے تاہم پہلے سے گھات لگائے کار سوار ناصبي وہابي دہشت گردوں نے بس اسٹاپ کے نزديک مومنين کو دہشت گردي کا نشانہ بنايا جس کے نتيجہ ميں گيارہ مومنين شہيد ہو گئے اور تين ذخمي ہيں،ذخميوں کو ابتدائي طبي امداد کے لئے بولان ميڈيکل اسپتال منتقل کر ديا گيا ہے-

قابل غور ہے يہ بات کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع ميں بلخصوص کوئٹہ ميں روزانہ کي بنياد پر شيعہ عمائدين کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنايا جا رہاہے اور ناصبي وہابي دہشت گرد اب تک سينکڑوں مومنين کو شہيد کر چکے ہيں ليکن حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سزا دينے ميں ناکام رہي ہے-

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھي کالعدم دہشت گرد تنظيموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوي سميت طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کر سات زائرين کو شہيد کر ديا تھا ،آج کے سانحہ کے بعد کوئٹہ ميں ملت جعفريہ کے عمائدين ميں شديد غم و غصہ پايا جاتا ہے جبکہ گذشتہ روز سے اب تک ناصبي دہشت گردوں کے حملوںميں اٹھاري مومنين شہيد ہو چکے ہيں-

مجلس وحدت مسلمين پاکستان نے کوئٹہ ميں جاري دہشت گردانہ کاروائيو ں اور ملت جعفريہ کے عمائدين کي ٹارگٹ کلنگ کي شديد مذمت کرتے ہوئے تين روزہ سوگ کا اعلان کر دياہے اور حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردوں کو گرفتار کيا جائے اور قرار واقعي سزا دي جائيے-