• صارفین کی تعداد :
  • 670
  • 7/26/2011
  • تاريخ :

مصطفي محمد نجار : ايران امن و استحکام کا حامل

مصطفي محمد نجار
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير داخلہ مصطفي محمد نجار نے کہا ہے کہ ايران ہمسايہ ممالک ميں بدامني کے مراکز اور تمام تر دشمنيوں کے باوجود امن و استحکام کا حامل ہے-

ابنا: مصطفي محمد نجار نے پارليمنٹ کے اجلاس ميں کہا کہ امريکہ اور صيہوني حکومت نے اسلامي انقلاب کي کاميابي کے آغاز سے ہي ايران کي سلامتي کو نشانہ بنا رکھا ہے اور انہوں نے ہميشہ ايران ميں بدامني پيدا کرنے کي کوشش کي ہے- مصطفي محمد نجار نے کہا کہ ايران کي اپنے ہمسايہ ممالک کے ساتھ آٹھ ہزار سات سو پچاس کلوميٹر طويل سرحد ہے اور اس طرح وہ علاقے کا ايک وسيع ترين ملک ہے- انہوں نے کہا کہ ايران کے ہمسايہ ممالک افغانستان اور عراق پر امريکہ اور نيٹو نے قبضہ کيا ہے اور يہ ايران ميں بدامني کے اسباب ميں سے ہے-

ايراني وزير داخلہ نے دو ہزار نو کے انتخابات کے بعد کے واقعات سميت ملت ايران کے خلاف دشمنوں کي پيچيدہ سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے مخلتف سازشوں ميں ملت ايران سے شکست کھانے کے بعد اب اپني تمام توانائياں سافٹ وار ميں لگا دي ہيں اور دہشت گردانہ اقدامات شروع کر ديے ہيں-