• صارفین کی تعداد :
  • 954
  • 7/20/2011
  • تاريخ :

صدر آصف علی زرداری امام رضا علیہ السلام کے در پر

صدر آصف علی زرداری

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے صوبہ خراسان رضوی اور مشہد کو ایران اور پاکستانی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے بہت زیادہ گنجائش کا حامل قراردیا ہے ۔ صدر زرداری نے گورنر خراسان رضوی سے کہا ہے کہ وہ مشہد مقدس میں بے نظیر بھٹو کی یاد میں ایک عمارت تعمیر کریں۔

صدر آصف علی زر داری نے یہ بات تہران سے مشہد پہچنے پر اس شہرکے شہید ہاشمی نژاد انٹر نیشنل ائرپورٹ پرصحافیوں اور نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، صوبہ خراسان رضوی اور اما رضا علیہ السلام کے شہر، مشہد مقدس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے اور اس کی گنجائشوں کے پیش نظر دونوں ملکوں کے لئے حالات مہیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے لئے صوبہ خراسان رضوی کی گنجائشوں سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صدر آصف علی زرداری اور ان کے ہمراہ وفد نے مشہد مقدس واقع میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر بھی حاضری دی۔

صدر زرداری نے گورنر خراسان رضوی سے کہا کہ وہ مشہد مقدس میں بے نظیر بھٹو کی یاد میں ایک عمارت تعمیر کریں۔

بشکریہ از ریڈیو تہران