• صارفین کی تعداد :
  • 713
  • 7/10/2011
  • تاريخ :

حسن نصراللہ کو شہید کرنے کی اسرائیلی سازش فاش

حسن نصراللہ

اسرائيل کے بدنام زمانہ خفيہ ادارے موساد نے حزب اللہ کے سربراہ سيد حسن نصراللہ کے قتل کي سازش تيار کرلي ہے-

ابنا: اس بات کا انکشاف لبنان سے شائع ہونے والے جريدے النشرہ نے اپني تازہ اشاعت ميں کيا ہے-

جريدے نے اسرائيل کے عسکري ذرائع کے حوالے سے بتايا ہے کہ اسرائيلی حکام سمجھتے ہيں کہ حاليہ پانچ برسوں کے دوران سيد حسن نصراللہ صہیوني ریاست کے لئے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوئے ہیں اور ان کي موثر تقارير اسرائيلي رائے عامہ پر زبردست طريقے سے اثرانداز ہو رہي ہيں-

جريدے کے مطابق 33 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد سے موساد کا خصوصي ڈيتھ اسکواڈ رات دن سيد حسن نصراللہ کي نقل و حرکت اور ان کي رہائش گاہ کے بارے ميں معلومات جمع کر رہا ہے-

اسرائيل کے جوائنٹ چيف اف اسٹاف جنرل ڈان ہالوٹ نے 33 روزہ جنگ کے بعد يہ اعتراف کيا تھا کہ اسرائيل اس جنگ ميں سيد حسن نصراللہ کو قتل کرنا چاہتا تھا ليکن کامياب نہيں ہو سکا-

واضح رہے کہ اسرائيل نے حزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ سيد عباس موسوي کو ايک ہوائي حملے ميں شہيد کرديا تھا-  اس حملے ميں ان کي اہلیہ اور بيٹے سميت کئي اور افراد بھي شہيد ہوگئے تھے۔